تلگو دیشم کے ایم ایل ایز دیا کر راؤ اور پرکاش گوڑ ٹی آر ایس میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-11

تلگو دیشم کے ایم ایل ایز دیا کر راؤ اور پرکاش گوڑ ٹی آر ایس میں شامل

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلگو دیشم کے مزید دو ارکان اسمبلی ٹی آر ایس میں شامل ہوگئے ہیں ۔ شہر کے راجندر نگر علاقہ کے ایم ایل اے پرکاش گوڑ اور ضلع ورنگل کے ارابلی دیاکر نے آج چیف منسٹر مسٹر چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کی اور گلابی پارٹی میںشرکت کرلی ۔ ارابلی دیا کر راؤ ٹی آرایس میں شمولیت پر سب کو حیرت ہے ۔ اسمبلی میں تلگو دیشم قائد دیا کر راؤ، چیف منسٹر پر ہمیشہ سخت تنقید کرتے آئے ہیں ۔ کل تک بھی وہ تنقید کرتے رہے لیکن آج اچانک اپنے موقف میں تبدیلی لاکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ کل ہی قطب اللہ پور کے تلگو دیشم کے ایم ایل اے نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی تھی ۔ اس طرح تا حال تلگو دیشم کے11ایم ایل اے نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ بلدی انتخابات میں ٹی آر ایس کے شاندار مظاہرہ کے بعد دوسری جماعتوں کے قائدین کا ذہن تبدیل ہورہا ہے ۔ ارابلی دیاکر راؤ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ چندرا بابو نائیڈو کا بے حد احترام کرتے ہیں لیکن ٹی آری ایس میں شمولیت ان کی سیاسی مجبوری ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ تلگو دیشم میں ارابلی کو نظر انداز کرتے ہوئے چندرا بوبا نائیڈو ، ریونت ریڈی کی حوصلہ افزائی کررہے تھے ۔ اس لئے دو ایم ایل ایز سیکل سے اتر کر کار میں سوار ہوگئے ۔ انتخابات کے بعد ٹی آر ایس میں اب تک دوسری جماعتوں کے15ایم ایل اے شامل ہوئے ہیں ۔

Telangana TDP MLAs joins TRS

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں