پی ٹی آئی
اے بی وی پی کے ارکان نے آج جے این یو میں مظاہرہ کرتے ہوئے ان طلبہ کے نام یونیورسٹی سے خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں افضل گرو کو پھانسی دئیے جانے کے خلاف کیمپس میں احتجاجی مارچ منظم کیا حالانکہ یونیورسٹی حکام نے اس کی اجازت نہیں دی تھی ۔ جے این یو طلبہ یوینین کے جوائنٹ سکریٹری سوربھ کمار نے جو یونین میں اے بی وی پی کے واحد رکن ہیں کہا کہ جمہوریت کے مندر پر حملہ کرنے والے افضل گرو کے لئے احتجاج کیسے کیاجاسکتا ہے ۔ ہم ان طلبہ کے اخراج کا مطالبہ کرتے ہیں۔ یونیورسٹی حکام نے نقض امن کے اندیشہ کے تحت احتجاجی مارچ کی اجازت کل منسوخ کردی تھی ۔ دوسری جانب احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پروگرام کی اجازت منسوخ ہونے پر انہوں نے مارچ منظم کرنے کے بجائے اس مسئلہ سے متعلق ثقافتی پروگرام اور آرٹ و تصویری نمائش کا اہتمام کیا ۔ اے بی وی پی کے ارکان نے دفتر وائس چانسلر کے باہر جمع ہوکر نعرے لگائے اور افضل گرو کی حمایت کرنے والے طلبہ کو قوم دشمن قرار دیا۔
ABVP demands expulsion of JNU students over Afzal Guru's hanging protest
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں