حیدرآباد بلدیہ - رام موہن اور فصیح الدین کا بطور مئیر اور ڈپٹی مئیر انتخاب کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-11

حیدرآباد بلدیہ - رام موہن اور فصیح الدین کا بطور مئیر اور ڈپٹی مئیر انتخاب کا امکان

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
جمعرات کو منعقد ہونے والے مجلس بلدیہ حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ کونسل ہال بلدیہ کے ہیڈ کوارٹرس پر کارپوریٹرس اور معاون ارکان کا اجلاس منعقد ہوگا ۔ جملہ217ارکان بشمول 150کارپوریٹرس ، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریںگے ۔ حکومت کی جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق ایسے ارکان پارلیمان، ارکان کونسل، ارکان اسمبلی جن کے نام حیدرآباد کے رائے دہندگان کی فہرست میں شامل ہیں وہ ووٹ دے سکتے ہں ۔ ان میں چار لوک سبھا ، دس راجیہ سبھا ، 24ایم ایل ایز اور29ایم ایل سیز کوووٹ دینے کا حق حاصل ہے ۔ لوک سبھا کے ارکان میں بنڈارو دتاتریہ( بی جے پی سکندر آباد) اسد الدین اویسی( ایم پی حیدرآباد) کتہ پربھاکر ریڈی( ٹی آر ایس میدک) سی ایس ملا ریڈی( ٹی ڈی پی ملکا جگیری) شامل ہیں ۔ راجیہ سبھا کے دس ارکان میں کے وی پی رامچندر راؤ، وی ہنمنت راؤ، آر آنند بھاسکر ، پی گوردھن ریڈی، جئے رام رمیش ، ایم اے خان، اور کے چرنجیوی(تمام کانگریس) سی ایم رمیش ، جی موہن راؤ( ٹی ڈی پی) اور کے کیشوراؤ( ٹی آر ایس) شامل ہیں۔ ٹی آر ایس کے نو منتخب 99کارپوریٹرس ، ارکان پارلیمنٹ ا، ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کا ایک اجلاس جمعرات کی صبح8بجے تلنگانہ بھون میں منعقد ہوگا ۔ جس میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے ۔ اصل مقابلہ چلا پلی کے کارپوریٹر ایم رام موہن اور بنجارہ ہلز سے منتخب وجئے لکشمی کے درمیا ہے ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ چیف منسٹر نے لمحہ آخر ارادہ تبدیل کردیا اور رام موہن کو میئر بنانے کا فیصلہ تقریبا کرچکے ہیں ۔ بورابنڈہ کے کارپوریٹر فصیح الدین کو ڈپٹی میئر بنائے جانے کا امکان ہے ۔

Hyderabad polls for Mayor, Dy Mayor, B. Rammohan & Fasiuddin

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں