روہت ویمولا خود کشی - سمرتی ایرانی کا بیان گمراہ - کانگریس جنرل سکریٹری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-28

روہت ویمولا خود کشی - سمرتی ایرانی کا بیان گمراہ - کانگریس جنرل سکریٹری

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر فروغ انسانی وسائل سمرتی ایرانی پر دلت اسکالر روہت ویمولا کے مسئلہ پر پارلیمنٹ کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ دونوں ایوانوں میں مرکزی وزیر کے خلاف تحریک مراعات پیش کی جائے گی۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر نے دلت اسکالر روہت ویمولہ کی خود کشی کے تعلق سے گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اخباری نمائندوں کے ساتھ آج یہاں بات چیت کرتے ہوئے کل ہند کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مکل واسنک نے کہا کہ روہت ویمولا کی خود کشی کے تعلق سے سمرتی ایرانی نے پارلیمنٹ میں جو بیان دیا ہے وہ گمراہ کن اور جھوٹا ہے ، جس کا مقصد ملک کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ کانگریس کے قائد نے کہا کہ مرکزی وزیر نے دلت اسکالر کے تعلق سے جو بیان دیا ہے وہ حقائق سے بعید اور غیر درست ہے ۔ وزیر موصوف نے غیر درست طور پر کہا ہے کہ کوئی ڈاکٹر روہت کی نعش کے قریب جب کہ انہوں نے خود کشی کرلی صبح تک نہیں پہنچا اور پولیس حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی صبح کو جب کہ خود کشی کی واردات پیش آئی پہنچ گئی ۔ یونیورسٹی کے سی ایم او نے کہا کہ یہ درست نہیں ہے ۔ سی ایم اوروہت کے روم پر چند ہی منٹ میں پہنچ گئی ۔ جیسے ہی خود کشی کی اطلاع ملی وہ وہاں پر پہنچ کر معلومات حاصل کرنے لگے۔ سمرتی ایرانی نے جس طرح کا بیان دیا ہے وہ انتہائی غیر درست ہے جس سے ان کے نقطہ نظر کا اظہار ہورہا ہے کہ وہ ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ سی ایم او جیسے ہی روہت کے روم پہنچے اس کے بعد انہوں نے نعش کا معائنہ کیا اور وائس چانسلر کو اس سلسلہ میں مطلع کیا کہ روہت اب نہیں رہے ۔روہت کے بھائی اور سی ایم او نے بتایا کہ پولیس اس شام ہی پہنچ گئی ۔ مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کا بیان جھوٹا اور گمراہ کن ہے، جس کا مقصدعوام کو حقیقت سے دور رکھناہے۔ ہم مرکزی وزیر کے اس طرح کے جھوٹے بیانات کے خلاف تحریک مراعات پیش کریں گے ۔ کانگریس کے قائد مکل واسنک نے ان تاثرات کا اظہار یہاں ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان کماری سولیجا اور منیش تیواری بھی موجود تھے ۔ اس سوال پر کہ آیا پارٹی لوک سبھا یا راجیہ سبھا میں تحریک مراعات پیش کرے گی تو واسنک نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں تحریک مراعات پیش کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزیر نے اس طرح کا بیان دے کر زخموں پر نمک چھڑکنے کی کوشش کی ہے ۔ واسنک نے کہا کہ سمرتی ایرانی نے یہ بھی کہا ہے کہ روہتک دلت نہیں ہے ، جب کہ ان کے اس ادعا کو روہتک کی ماں رادھیکا ویمولہ نے مسترد کردیااور کہا کہ مجسٹریٹ کے ذریعہ تحقیقات کی جارہی ہے جس کے بعد ہی حقائق سامنے آجائیں گے ۔ واستک نے الزام عائد کیا کہ ایک لیٹر جس میں روہتک اور دوسرے دلت طلبا کو قوم دشمن اور انتہا پسند قرار دیا گیا ہے ۔ روہتک کی ماں رادھیکا ویمولہ نے کہا کہ وہ سمرتی ایرانی سے ملاقات کرنے کی خواہاں ہے ، تاکہ یہ دریافت کیاجاسکے کہ آیا انہوں نے کن بنیادوں پر روہتک کو قوم دشمن قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ روہت دلت نہیں ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں جو سرٹیفکیٹ حاصل کیا ہے وہ جھوٹاہے ۔ رادھیکا ویمولہ نے کہا کہ اس طرح کے بیانات دینے کا مقصد صر ف گمراہ کرنا ہے ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی دلتوں اور غرباء کے خلاف کس طرح جارحانہ رویہ اختیار کی ہے۔ واسنک نے کہا کہ روہتک کے رفقاء کو یونیورسٹی سے خارج کردیا گیا اور یہ کارروائی مرکزی وزیر کی ایماء پر کی گئی۔ جوائنٹ سکریٹری وزارت فروغ انسانی وسائل سکھبیر سنگھ سندھو نے اس سلسلہ میں ایک مکتوب وائس چانسلر پی اپا راؤ کو لکھا، جس کے بعدہی اگزیکٹیو کونسل نے انہیں کالج سے خارج کردیا۔ واسنک نے کہا کہ مرکزی وزیر ایرانی اس کارروائی کے لئے ذمہ دار ہے ، کیوں کہ ان کی وزارت کی جانب سے لکھے گئے مکتوب پر ہی اخراج کی کارروائی کی گئی۔

Opposition to bring privilege motion against Smriti Irani in Parliament over Rohith Vemula remarks

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں