یو این آئی
صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج کہا کہ تعزیرات ہند، فوجداری معاملات کی اہم دفعات ہیں جو قانون سازی کے لئے نمونہ ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے انڈین پیانل کوڈ1860ء کی155ویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ21ویں صدی کے اس قانون پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آئی پی سی فوجداری مقدمات میں کا ایک اہم ترین دفعات ہیں ۔ یہ قانون سازی کے لئے ایک نمونہ ہیں بہر حال21ویں صدر کے ان قوانین میں نظر ثانی کے ذریعہ تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ150تبدیلیان کی گئی ہیں۔ چند ہی ایسے جرائم ہیں جنہیں ان دفعات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ اور اس پر سزا مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس میں اب بھی جرائم بھی ہیں جو برطانوی حکومت نے اپنی نو آبادیات میں جرائم کو روکنے کے لئے استعمال کیاکرتی تھی ۔ اب کئی ایسے نئے جرائم آگئے ہیں جن کی موزوں تشریج کی جانی چاہئے اور انہیں اس میں شامل کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں معاشی کامیابیاں،مشمولیت ، نمو اور قومی پیشرفت میں اہم ہوتی ہیں، معاشی جرائم کو ہماری قومی مقاصد کے حصول میں رکاوٹ نہیں بن سکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ امانت داری سے متعلق جرائم کو بھی ریاست اور عوام کے خلاف جرم ہے ۔
Indian Penal Code needs revision: Pranab Mukherjee
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں