یو این آئی
صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے ایران کے اسلامی انقلاب کی37ویں سالگرہ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکومت کو مبارکباد دی ہے ۔ صدر ایران حسن روحانی کو موسومہ پیام میں صدر نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت، عوام اور خود ان کی جانب سے وہ صدر محترم ایران ، حکومت اور ایرانی عوام کو اسلامی انقلاب کی37ویں سالگرہ کے موقع پر گرمجوشانہ مبارکباد اور نیک توقعات پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ہندوستان اور ایران کے درمیان تعلقات ثقافتی اور تہذیبی بنیادوں پر قائم ہیں جو صدیوں پر محیط ہے ۔ ہم ایران کو ایک قریبی دوست سمجھتے ہیں اور اس کے ساتھ تعلقات میں مزید وسعت کی توقع رکھتے ہیں ۔ صدر نے مزید کہا کہ روحانی کی قیادت میں ایران کے ساتھ ہندوستان کے باہمی تعلقات کے مزید مستحکم ہوتے ہوئے دیکھ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ۔ ہندوستان کا یہ احساس ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ثمر آور اور تعلقات پورے علاقہ کی خوشحالی اور استحکام کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔
Pranab Mukherjee greets Iran on 37th anniversary of Islamic revolution
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں