پی ٹی آئی
پاکستان اور امریکہ کل واشنگٹن میں وزارتی سطح فوجی حکمت عملی پر بات چیت کریں گے جن میں معیشت، سیکوریٹی اور انسداد دہشت گردی جیسے موضوعا ت شامل ہوں گے ۔ یہ بات چیت ایسے حالات میں ہورہی ہے کہ ہندوستان کے علاوہ امریکی قانون ساز بھی اسلام آباد کو ایف۔16جنگی جٹ فروخت کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری فوجی حکمت عملی ڈائیلاگ کے چھٹے مرحلہ کی قیادت کریں گے ۔ ریڈیو پاکستان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ بات چیت واشنگٹن میں ہوگی ۔ فوجی حکمت عملی بات چیت کے چھ شعبوں میں معیشت فینانس میں تعاون ، توانائی، تعلیم، سائنس اور ٹکنالوجی، نفاذ قانون اور انسدادد ہشت گردی ، سیکوریٹی فوجی حکمت عملی استحکام، ( نیو کلیئر) عدم توسیع اور دفاع شامل ہیں۔ موجودہ حکومت کے بر سر اقتدار ہونے کے بعد سے یہ تیسری سالانہ میٹنگ ہوگی۔ گزشتہ سال اکتوبر میں وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ کے دوران ڈائیلاگ کے میکانزم پر ضروری توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ ڈائیلاگ عمل2010میں شروع ہوا تاہم2011ء میں تعطل کا شکار رہا کیونکہ امریکی افواج نے ان دنوں القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کو نصف شب کے قریب ایبٹ آباد میں ہلاک کردیا تھا ۔ یہ عمل دوبارہ 2014ء میں عزیز اور کیری کے درمیان واشنگٹن میں جنوری کے دوران ایک ملاقات کے بعد شروع ہوا ۔ اس اجلاس سے قبل امریکہ نے پاکستان کو700ملین ڈالر مالیت کے8عدد ایف۔16طیارے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ حالانکہ ہندوستان کے علاوہ انتہائی اثر و رسوخ کے حامل امریکی قانون سازوں نے بھی اس کی سختی سے مخالفت کی۔ جان کیری نے اوباما انتظامیہ کے فیصلہ کی پر زور مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں پاکستان کے لئے فائٹر جیٹس کا رول انتہائی اہم ہوگا ۔ وزیر پلاننگ احسن اقبال پاکستانی وفد کا حصہ ہیں اور فی الوقت واشنگٹن میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان مستقبل سے متعلق عملی مواقع فراہم ہوں گے ۔ وہ سنٹر فار اسٹرٹیجک اینڈ انٹر نیشنل اسٹڈیز سے خطاب کررہے تھے۔ قبل ازیں دفتر خارجہ نے بتایا تھا کہ واشنگٹن میں منعقد ہونے والے اجلاس سے پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے اور جائزہ لینے کا موقع حاصل ہوگا۔
Pakistan and US military strategy meeting
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں