یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک میں مینو فیکچرنگ کی صلاحیت کے مظاہرے کے لئے ممبئی میں میک ان انڈیا ویک کا آج افتتاح کیا ۔ پانچ دنوں تک چلنے والے اس پروگرام میں ایک ہزار سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں ۔ پروگرام سے24گھنٹے پہلے ہی17ریاستوں کے وفد یہاں ڈیرہ ڈال چکے ہیں۔ غیر ملکی کمپنیوں کو ملک میں مینو فیکچرنگ کی ترغیب دینے کے لئے وزیر اعظم نے گزشتہ سال ستمبر میں میک ان انڈیا کے پر عزم منصوبہ کی شروعات کی تھی۔ اس کے ذریعہ ہندوستان نے چین اور امریکہ کو راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا سب سے زیادہ مقبول گڑھ بننے سے روکنے کی کوشش کی ہے ۔ وزیر اعظم نے ممبئی دورے کا آغاز بامبے آرٹ سوسائٹی کی نئی عمارت کے افتتاح کے ساتھ کیا ۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ یہاں آرٹ کے اے کا مطلب ایج لیس( لافانی) آر کا مطلب ذات، علاقہ یا مذہب سے بالا تر( ریس، ریجن، رلیجن) اور ٹی سے مراد وقت سے ماورا( ٹائم لیس) ہے۔ وزیر اعظم میک ان انڈیا پروگرام کا باضابطہ افتتاح شام کیو قت ورلی سے کریں گے ۔ جہاں وہ ملک اور بیرون کے سینئر لیڈروں اور صنعتی برادری کے لوگوں سے خطاب کریں گے ۔ پروگرام کے دوران مودی کے ساتھ سویڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین اور فن لینڈ کے وزیر اعظم جوہااپییلا اور ملک و بیرون ملک سے کئی سینئر نمائندہ بھی موجود رہے۔ وزیر اعظم کے الفاظ میں یہ پروگرام مینو فیکچرنگ کے سیکٹر میں اپنی کارکردگیوں پر خوشی منانے کے ساتھ یہاں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش کرنے کا موقع دیتی ہے ۔ میک ان انڈیا پروگرام کا اصل مقصد ہندوستان کو دنیا بھر میں پسماندہ مینو فیکچرنگ سنٹرکے طور پر شناخت دلانا ہے ۔ اس ایک ہفتہ کے دوران ہندوستانی اور عالمی صنعتکاروں کے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے مابین میل جول اور مواقع کی تلاش کا موقع ملے گا۔
PM Modi launches 'Make in India' week in Mumbai
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں