ہٹ اینڈ رن کیس - سلمان خان کی برات کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-11

ہٹ اینڈ رن کیس - سلمان خان کی برات کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج

نئی دہلی
پی ٹی ائی
اداکار سلمان خان سے متعلق2002ء کے ہٹ اینڈ رن کیس میں ہلاک شخص کے ارکان خاندان آج سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور بمبئی ہائی کورٹ کی جانب سے بالی ووڈ اداکار کو بری کئے جانے کے فیصلہ کو چیلنج کیا ۔ خصوصی درخواست مرافعہ میں ہائی کورٹ کے فیصلہ کو کالعدم کرنے اور50سالہ اداکار کو متوفی شیخ نوراللہ شفیق کی بیوی اور بیٹے کو معاوضہ دینے کی ہدایت جاری کرنے کی خواہش کی گئی ۔ درخواست گزاروں نے الزام لگایا کہ ہائی کورٹ نے سماعتی عدالت کے منطقی فیصلہ کو الٹتے ہوئے سنگین غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان خان کی کارروائیوں سے وہ بری طرح متاثر ہوئے ہیں ۔ میگا اسٹار کی جانب سے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ارکان خاندان نے کہا کہ نچلی عدالتوں میں جرم کے متاثرین کو معاوضہ کی فراہمی سے متعلق دفعات کو نظر انداز کیا ہے ۔

2002 hit-and-run: Victim's family files appeal in SC against Salman acquittal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں