ہندوستان کو بجٹ ہدف کے قریب 14.49 لاکھ کروڑ روپے ٹیکس وصول کی توقع - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-11

ہندوستان کو بجٹ ہدف کے قریب 14.49 لاکھ کروڑ روپے ٹیکس وصول کی توقع

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت کو توقع ہے کہ پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ سال2015-16کے دوران14.49لاکھ کروڑ روپے بطور ٹیکس کا حاصل کرنے کے ہدف کو حاصل کرے گی۔ بالراست ٹیکس میں جہاں اضافہ ہوا ہے وہاں راست ٹیکس میں کمی آئی ہے ۔ ریوینیو سکریٹری ہنس مکھ ادہیہ نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ رواں مالی سال بالراست ٹیکس کی وصولی کے40,000کروڑ روپے کے نشانہ کو عبور کریں گے ۔ مجموعی طور پر ہم جاریہ سال سالانہ ٹیکس کے ذریعہ مالیہ حاصل کرنے میں بہت ہی فعال ہیں۔ حکومت گزشتہ کے مقابلہ میں راست ٹیکس جمع کرنے میں پیچھے ہوئی ہے جب کہ پچھلی مرتبہ مالی سال2011ء میں بجٹ کے ہدف کو حاصل کیا گیا تھا ۔ سال2015-16ء کے لئے تیکس کے ذریعہ مالیہ کا حصول کے14.49لاکھ کروڑ ورپے کا ہدف مقرر کیا گی اتھا جب کہ7.97لاکھ کروڑ روپے کا رپوریٹ گھرانوں اور انکم ٹیکس کے ذڑیعہ بطور راست ٹیکس اور مزید6.47لاکھ کروڑ روپے بالراست ٹیکس سے حاصل کیا گیا ۔ جاریہ مالی سال کے ان 10مہینوں میں بالراست ٹیکس 5.44لاکھ تھا جو سال بھر کے ٹیکس ہدف کا 88فیصد ہوتا ہے ۔ اس کے علاوہ راست ٹیکس کی وصولی5.22لاکھ کروڑ روپے ہوئی۔ جو مالی سال2015-16ء کے ہدف کے65فیصد ہوتا ہے ۔ آدھیہ نے کہا کہ رجحان دیکھتے ہوئے کہا گیا ہے جہاں بالراست ٹیکس کی وصولی کا تعلق ہے جو بجٹ تخمینہ کے ہدف برائے سال2015-16ء کے بالراست ٹیکس سے متعلق ہے، حکومت کو زائد از40,000کروڑ روپے حاصؒ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ راست اور بالراست دونوں ٹیکس کو ایک ساتھ جمع کرتے ہوئے ہمیں جاریہ مالی سال سے متعلق مالیہ کے حصول کے بجٹ تخمینہ کو بغیر کسی کمی و بیشی کے حاصل کرنے کی توقع ہے ۔ اپریل تا جنوری حاصل کردہ ٹیکس کے اعداد و شمار کے مطابق بالراست ٹیکس کی وصولی میں33فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور راست ٹیکس کی وصولی میں یہ 10.9فیصڈ سے آگے بڑھا ہے ۔ آدھیہ نے کہا کہ در حقیقت ٹیکس کے ذریعہ مالیہ کی وصولی کے رجحان سے تازہ مجموعی گھریلو پیداوار کے نشانات حاصل کرنے میں مد د ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایس او نے جاریہ مالی سال ہندوستانی معیشت کو7.6فیصد تک ترقی دیا ہے جو گزشتہ پانچ برسوں میں سب سے زیادہ ہے ۔ سال2014-15ء میں حکومت نے13.64لاکھ کروڑ روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا لیکن سال کے اختتام تک مالیہ کی وصولی کم ہوکر21.51لاکھ کروڑ روپے ہوئی تھی ۔ سال2013-14ء میں ٹیکس وصولی کا مقرر کردہ ہدف سے نیچے12.35لاکھ کروڑ ، سال2012-14میں ٹیکس وصولی کا مقرر کردہ ہدف سے نیچے12.35لاکھ کروڑ سال2012-13کے بجٹ تخمینہ میں ٹیکس سے مالیہ کا حصول میں10.77لاکھ کروڑ تھا لیکن نظر ثانی تخمینہ میں یہ مزید کم ہوکر10.38لاکھ کروڑ روپے ہوگی اتھا جب کہ سال2011-12ء کے مالی سال میں ٹیکس کیو صولی کا بجٹ تخمینہ9.32لاکھ کروڑ روپے تھا جو نظر ثانی تخمینہ میں یہ رقم 9.01لاکھ کروڑ روپئے ہوگئی تھی ۔ سال2010-11ء میں بجٹ کے ٹیکس مالیہ میں زائد از7.46لاکھ کروڑ روپے تھا۔ آدھیہ نے کہا کہ جاریہ مالی سال کے اپریل۔ جنوری کے دوران الکٹریکل مشنری کے کسٹم ڈیوٹی میں34.4فیصد اور دیگر مشنری کی کسٹم ڈیوٹی میں27.8فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔ اس سے خانگی شعبہ میں نئی سرمایہ کاری کی نشاندہی ہوتی ہے ۔ ملک میں نئی سرمایہ کاری واقع ہورہی ہے جس کے تحت یہ مشنریز کو در آمد کیاجارہا ہے ۔

Govt to meet FY16 tax collection target of Rs 14.49 lakh crore

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں