پی ٹی آئی
امریکی ریاست کولوراڈو میں مہاتما گاندھی کو اعزاز پیش کرنے کے لئے ایک ہندوستانی امریکی کی جانب سے پیش کردہ ایک مشترکہ قرار داد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا جنہوں نے عدم تشدد اور پرامن مزاحمت کے توسط سے نا انصافی سے لڑنے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی ۔ کولوراڈو کے ایوان نمائندگان اور کولوراڈو کی سینیٹ نے جمعہ کو ہندوستانی امریکی ، کولوراڈو ریاست کے نمائندہ جنک جوشی کی جانب سے پیش کردہ قرار داد کو منظور کرلیا جو کولوراڈود جنرل اسمبلی میں پہلے ہندوستانی امریکی رکن ہین ۔ اس قرار دادکو ریاست کے نمائندہ جوان گینال کی شریک اسپانسر شپ اور پشت پناہی حاصل ہوئی اور کولوراڈو ایوان نمائندگان کے بیشتر ارکان جن میں ایوان کے اسپیکر ڈکی لی ہولنگہا رسٹ شامل تھے،2پارٹیوں کی تائید کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ ہوسٹن میں ہندوستان کے قونصل جنرل ہریش ترواتھا نینی نے اس تبدیلی کو ایک اہم پہل قرار دیا اور کہا کہ گاندھی جی کا پیام آج بھی لافانی ہے ۔ ہریش نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ مختلف طریقوں سے جس میں زندگی کی تحریریں اور گاندھی جی کی سیاسی رسائیاں اور بنیادی ترغیبات نے دنیا بھر میں عوام کو تبدیل کردیا ہے جن میں کولوراڈو ریاست کے کئی منتخب نمائندے بھی شامل ہیں ۔ کولوراڈو سینیٹ نے ریاستی سینیٹر کینٹ لمبرڈ کی زیر سرپرستی ایسی ہی ایک قرار داد کو علیحدہ طور پر منظور کرلیا ۔ ہریش ایوان نمائندگان کے کئی ارکان کے ساتھ شامل ہوگئے ۔ کابینہ کے ہندوستانی امریکی ارکان اور ہندوستانی امریکی کمیونٹی کے نامور قائدین قرار داد کو پڑھ رہے ہیں ۔
Colorado state honors life of Gandhi
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں