پی ٹی آئی
این سی پی سربراہ شرد پ وار نے آج الزام عائد کیا کہ اسکولی کتابوں میں تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹرا میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مورخین کو متحد ہونے اور آئندہ نسل کی خاطر انہیں سچائی تحریر کرنے کی اپیل کی ۔ چند افراد اسکولی کتابوں میں تاریخ کو مسخ کرتے ہوئے ہندوستان کو ایک ہندو راشٹرا میں تبدیل کرنے کے ایک ارادہ کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ یہ خطرناک ثابت ہوگا کیوں کہ اس سے ملک کے سیکولر تانے بانے کو نقصان پہنچے گا ۔ پوار نے یہاں وائی بی چوان پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ کیوں کہ چند افراد سماج میں زہر گھولتے ہوئے ان کے ذہنوں کو بدعنوان بنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مضامین تحریر کرنے کی ضرورت ہے اور اس مسئلہ پر مباحث ہونے چاہئیں کیونکہ یہ ایک عظیم معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند افراد افواہیں پھیلارہے ہیں کہ شیواجی مہاراج مخالف مسلم تھے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان کی فوج میں مسلمانوں کو اہم عہدے دئیے گئے تھے ۔ ایسی نفرت پھیلانا سیکولر ازم اور قومی سالمیت کے لئے اچھا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ماحول کا مقابلہ کرنے کے لئے مورخین کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور مستقل ملاقاتیں کرنے اور سچائی کو منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی تاریخ ملک کو دکھائی جائے ۔ اگر ایسے شر پسند عناصر کامیاب ہوجائیں تو آئندہ جنریشن کو ہم کیا سبق سکھا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحیح تاریخ تحریر کرنے کے لئے میکانزم لازمی ہے یا سماجی ادارہ جات کی جانب سے اس ضمن میں اقدامات کئے جانے چاہئیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک امکانی طریقہ سے حقائق کو صحیح کرنے میں وہ مدد فراہم کریں گے ۔ میں دو ادارہ جات نہرو سائنس سنٹر اور وائی بی چوان سنٹر کا ٹرسٹی ہوں ۔ مورخین نہرو سائنس سنٹر کا انفراسٹرکچر استعمال کرسکتے ہیں اور وہ ایسی کوششوں کے خلاف مضامین شائع کرنے کی ذمہ داری لیں اور ہم ان کی تحریروں کو ملک بھر میں گشت کروائیں گے ۔ پووار نے کہا کہ وائی بی چوان سنٹر میں ایک علیحدہ ہسٹری ونگ قائم کیاجائے گا اور مورخین یہاں سمینار س اور مباحثے کے اہتمام کی ذمہ داری لے سکتے ہیں۔
Attempts being made to convert India into a Hindu nation: NCP chief Sharad Pawar
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں