جے این یو طلبہ کو 40 یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی تائید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-02-15

جے این یو طلبہ کو 40 یونیورسٹیوں کے اساتذہ کی تائید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
40مرکزی یونیورسٹیوں کے اساتذہ نے آج جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے اپنے ہم منصبوں اور طلبہ کی تائید کی ہے جو اسٹوڈنٹ کی یونین کے صدر کی غداری کے مقدمہ میں گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ پونے کے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے طلبہ نے بھی احتجاجیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور حکومت پر ان لوگوں کو ہراساں کرن اور دھمکانے کا الزام لگایا جو اس کی آئیڈیا لوجی کی مخالف کررہے ہیں ۔ سنٹرل یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن کے فیڈریشن کی صدر نندیتا نارائن نے کہا کہ40مرکزی یونیورسٹی بشمول حیدرآباد یونیورسٹی کے ٹیچرس نے طلبہ کے احتجاج کی تائید کی ہے ۔ طلبہ اور جے این یو اساتذہ کے احتجاج کی تائید کی ہے ۔ نندیتا نارائن نے کہا کہ اس پ روگرام سے بد مزدگی پیدا ہوسکتی ہے لیکن یہ غداریکا معاملہ نہیں ہوسکتا۔ قومی سلامتی کے نام پر طلبہ کے خلاف پولیس کی ایسی کارروائی غیر ضروری ہے ۔ ایف ٹی آئی آئی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر ہری شنکر نے کہا کہ ہم جے این یو طلبہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں اور طلبہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے روہت ویمولا کی افسوسناک موت سے کوئی سبق نہیں سیکھا ہے ۔نوجوان کے ایک گروپ نے آج مبینہ طور پر سی پی ایم ہیڈ کوارٹر میں غنڈہ گردی کی کوشش کی ۔ پولیس نے ان میں سے ایک کو حراست میں لے لیا جب کہ دو دوسروں نے شام کے وقت اپنے آپ کو حوالہ کردیا۔ سی پی آئی ایم نے الزام لگایا کہ حملہ آور آر ایس ایس بی جے پی کے کارکن تھے جنہوں نے پتھراؤ کیا لیکن پولیس نے بتایا کہ جس شخص کو حراست میں لی اگیا ہے اس نے اپنے آپ کو عام آدمی سینا نامی تنظیم کا رکن بتایا۔ ڈی سی ڈی جیتن نروان نے بتایا کہ تین نوجوان سی پی آئی ایم کے دفتر آئے جہاں انہوں نے عمارت کی دیوار پر سیاہی مل دی ۔ سی پی آئی ایم کے کارکنوں نے ان میں سے ایک سشانت کھوسلا کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالہ کردیا جب کہ دو دسروں نے جن کی شناخت وید پرکاش اور را کی حیثیت سے کی گئی ، شام کے خود سپردگی اختیار کی ۔ سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے حملہ کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے دفتر کے بورڈ پر پاکستان زندہ باد جیسے نعرے لکھنے کی کوشش کی ۔

Afzal Guru row: FTII, 40 central varsities extend support to JNU students

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں