منصٖف نیوز بیورو
میئر اور ڈپٹی میئر گریٹر حیدرآباد کارپوریشن کے انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ میئر و ڈپٹی میئر کا انتخاب11فروری کو گیارہ بجے دن میونسپل کاپوریشن کے ہال میں عمل میں آئے گا ۔ ضلع کلکٹر حیدرآباد راہول بوجہ پریسائڈنگ آفیسر ہوں گے ۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے150وارڈز کے نو منتخب کارپوریٹرس کو کامیابی کے اسناد کے ساتھ میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کی نوٹسیں بھی تقسیم کئے ہیں ۔ ان انتخابات میں نو منتخب کارپوریٹرس کے علاوہ67ارکان، بہ اعتبار عہدہ کی حیثیت سے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ ان67ارکان قانون ساز کونسل4ارکان لوک سبھا، اور دس راجیہ سبھا کے ارکان شامل ہیں ، اور یہ ارکان، جی ایچ ایم سی کے حدود میں مقیم ہیں ۔ میئر کے انتخاب کے لئے بہ اعتبار عہدہ ارکان ، بشمول109ارکان کی تائید ضروری رہے گی جبکہ ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لئے76ارکان کی تائید و حمایت لازمی رہے گی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے عہدیداروں نے نو منتخب کارپوریٹرس اور بہ اعتبار عہدہ ارکان کو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے سلسلہ میں11فروری کو گیارہ بجے دن حاضر ہونے کی نوٹسیں جاری کئے ہیں ۔ 67بہ اعتبار عہدہ ارکان میں دس راجیہ سبھا کے ارکان سی ایم رمیش، کے وی پی، رامچندر راؤ،وی ہنمنت راؤ، آر آنند بھاسکر، جی موہن راؤ، جی گوردھن ریڈی، جے رام رمیش کے کیشو راؤ ، ایم اے خان اور کے چرنجیوی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ چار ارکان لوک سبھا کتہ پربھاکر ریڈی، سی ایچ ملا ریڈی، بنڈارودتاتریہ اور اسد اویسی بھی بہ اعتبار عہدہ ارکان کی فہرست میں شامل ہیں ۔ اس فہرست میں شامل23ارکان اسمبلی میں ڈاکٹر کے لکشمن، احمد بلعلہ، جی کشن ریڈی، سی رامچندر ریڈی ، ایم گوپی ناتھ، ٹی سرینواس یادو ، جعفر حسین، کوثر محی الدین ، ٹی راجہ سنگھ، احمد پاشاہ قادری، اکبر اویسی، ممتاز احمد خان، محمد معظم خان ، ٹی پدما راؤ ، جی سائنا، مہیپال ریڈی، سی ایچ کنکاریڈی ، کے پی وویکانند ، ایم کرشنا راؤ ، این وی ایس ایس پربھاکر، آر کرشنیا، ٹی پرکاش گوڑ اور اے گاندھی، ایک نامزد رکن اسٹیفنس کے علاوہ29ارکان کونسل وی بھوپال ریڈی ، ایس راجو، جناردھن ریڈی، کے بھوپتی ریڈی، ستیش کمار، پربھاکر کرنے، کے سوامی گوڑ، سلیم ، این نرسمہا ریڈی، وی گنگادھر گوڑ، ڈی راجیشور راؤ، پوجا رویندر، محمد محمود علی ، کاریس ریڈی نارائن ریڈی ، سدھار کر ریڈی ، محمد علی شبیر ، راجیشور ریڈی کے یاد ریڈی، بی وینکٹیشور لو، ایم سرینواس ریڈی، وی ودیا ساگر نیتھی، ایس راملونائک، پی نریندر مودی ، ٹی بھانو پرساد راؤ ، سید حیدر رضوی ، ایم ایس پربھاکر رواؤ، این لکشمن راؤ ، سید امین الحسن جعفر اور این رامچندرراؤ شامل ہیں ۔
217Members to Elect GHMC Mayor, Deputy Mayor
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں