ترنگا اور آئین ملک کو ایک دھاگے میں باندھے ہوئے ہیں - مودی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-29

ترنگا اور آئین ملک کو ایک دھاگے میں باندھے ہوئے ہیں - مودی

نئی دہلی
یو این آئی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ قومی پرچم ترنگا ، ملک کا آئین اور سواسو کروڑ ہندوستانیوں کے خواب ہمیں ایک دھاگے میں باندھتے ہیں اور قومی کیڈٹ کور( این سی سی) کے کیڈیتوں کو اس احساس کے ساتھ ملک بھر میں اتحاد و اتفاق کا پیغام پھیلانا چاہئے ۔ مسٹر مودی نے یوم جمہوریہ پریڈ میں حصہ لینے والے این سی سی کیڈٹوں کو آج یہاں چھاوؤنی واقع پریڈ گراؤنڈ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی میں ملک کی ہر ریاست اور حصے سے آکر نوجوان شامل ہوتے ہیں۔ن یہ ادارہ ملک کی رنگا رنگی تہذیب اور اتحاد کی علامت ہے اور یہ کیڈیٹوں میں باہمی اتحاد کا اھساس پیدا کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس پلیٹ فارم پر کیڈٹوں کو جو مختلف تجربات ہوتے ہیں ، وہ اس عمر کے لئے نہایت قیمتی ہیں۔ این سی سی میں رہتے ہوئے مختلف ٹریننگ ک دوران انہیں مہم جوئی کا احساس بھی ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ترنگا، ملک کا آئین اور سوا سو کروڑ ہندوستانیوں کے خواب ہمیں ایک دھاگے میں باندھتے ہیں ۔ نوجوان کیڈتوںکو ملک کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا ملک کے لئے مرنے کا موقع ہر کسی کے نصیب میں نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کیڈٹوں سے کہا کہ وہ گزشتہ ایک ماہ سے کڑاکے کی سردی میں پریڈ کی تیاری کررہے تھے لیکن قوم اور زندگی کی تعمیر میں اس طرح کی مشکلات آتی رہتی ہیں ۔ انہیں ان مشکلات پر فتح پاکر آگے بڑھتے ہوئے اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے کہ ملک اس سال آئین کے خالق ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کی125ویں جینتی منا رہا ہے ۔ ان کی زندگی میں بڑی مشکلات اور چیلنج درپیش تھیں اور انہوں نے کئی مواقع پر دوسروں کے ذریعہ نظر انداز کئے جانے کا بھی سامنا کیا لیکن اس کے باوجود وہ پریشان نہیں ہوئے اور اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملک کا آئین بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کیڈٹوں کو ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ۔

Tri colour flag and constitution bonded us in one thread, PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں