ہندوستان میں ذیابطیس بیداری مہم - سچن تنڈولکر برانڈ سفیر نامزد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

ہندوستان میں ذیابطیس بیداری مہم - سچن تنڈولکر برانڈ سفیر نامزد

حیدرآباد
منصف نیو ز بیورو
نووہ نارڈسک نامی دنیا کی سرکردہ ذیابطیس کا علاج کرنے والی کمنپی ہے۔ اس نے آج اعلان کیا ہے کہ افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر ہندوستان میں چینجنگ ڈائیٹکس کے نام سے چلائے جانے والے پروگرام کے برانڈ سفیر ہوں گے تاکہ طرز زندگی میں تبدیلی لانے والی اس بیماری کے خلاف لڑائی کی جائے ۔ کمپنی کے عہدیداروں نے آج یہاں ایک پر اثر تقریب میں سچن تنڈولکر کو بطور سفیر نامزد کرنے کا اعلان کیا ۔ اس اعلان کے ذڑیعہ نووہ نارڈسک کی کاوشوں کی حمایت کی گئی ہے جو وہ مرض ذیابطیس اور اس سے متعلق پیچیدگیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سچن نے کہا کہ ذیابطیس کے اس بڑھتے ہوئے مرض سے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیاجارہا ہے۔ چنانچہ اس سلسلہ میں عوامی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔ ہندوستان میں ذیابطیس میں مبتلا69.2ملین عوام ہیں اور2035تک اندیشہ ہے کہ ان کی تعداد123.5ملین ہوجائے گی۔ تشویش کی بات تو یہ ہے کہ35ملین عوام اس بات سے واقف ہی نہیں ہے کہ وہ ذیابطیس میں مبتلا ہیں ۔ ہندوستان جس میں ذیابطیس کے مرض میں مبتلا عوام کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زائد پائی جاتی ہے ۔ ایسے میں مذکورہ کمپنی کی یہ کوشش ہے کہ زیابطیس سے متعلق بیداری پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے جس کے اثرات متاثرہ افراد پر مرتب ہوتے ہیں ۔ اس میں ان کے خاندان ، معاشرہ اور بحیثیت مجموعی ملک بھی شامل ہے ۔ یہ بات مذکورہ کمپنی کے نائب صدر اور جنرل منیجر میلون ڈیسوزا نے کہی۔

Sachin Tendulkar Named Brand Ambassador for Diabetes Awareness Campaign

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں