تلنگانہ کے لئے 14 ہزار کروڑ روپے مالیتی روڈ پراجکٹس منظور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

تلنگانہ کے لئے 14 ہزار کروڑ روپے مالیتی روڈ پراجکٹس منظور

حیدرآباد، ورنگل
پی ٹی آئی، منصف نیوز بیورو
مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج تلنگانہ کے لئے41ہزار کروڑ روپے مالیت کے سڑک پراجکٹس کا اعلان کیا اور اس میں دو اکسپریس ہائی ویز حیدرآباد تابنگلورو(کرناٹک) اور وجئے واڑہ (اے پی) بھی شامل ہیں ، انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے لئے جملہ41,000کروڑ روپے کا پیکیج ہے ۔ یہ اعدا دو شمار قطعی نہیںہیں اس پر بحث کی گنجائش ہے ۔ اگر تلنگانہ کے ارکان پارلیمنٹ، حکومت تلنگانہ یا بی جے پی کے قائدین کی جانب سے کوئی نئی قومی شاہراہ کی منظوری دینے کے لئے تجویز پیش کی جاتی ہے تو اس تجویز پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا جائے گا اور ہم آنے والی تجاویز کا کھلے دماغ سے اس پر غور کریں گے ۔ اور مرکزی حکومت ، اس نئی ریاست تلنگانہ کے ساتھ ممکنہ تعاون کرے گی۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈ کری نے آج یاد گری تاورنگل کے درمیان99کلو میٹر طویل قومی شاہراہ202( نئی قومی شاہراہ163) کو چار لائننگ بنانے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد یہ بات کہی ۔ اس پراجکٹ پر1,424کروڑ روپے کا خرچ آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دو ایکسپریس ہائی ویز کی جو حیدرآباد کو بنگلورو اور وجئے واڑہ سے جوڑیگی، پراجکٹس رپورٹ کی تفصیلات کو قطعیت دی جائے گی ۔ انہوں نے تلنگانہ میں ان دو ہائی ایکسپریس ہائی ویز کے کاموں پر16000کروڑ روپے کا خرچ آئے گا اور اس رقم سے199کلو میٹر وجئے واڑہ اور 210کلو میٹر بنگلورو ہائی ویز کے کاموں کا احاطہ کیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، این ڈی اے حکومت، آبی گزر گاہون پر اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے اس بات کا تیقن دیا کہ ان کی وزارت تلنگانہ میں بھی آبی گزر گاہوں کو فروغ دے گی ۔ لیکن اس سے متعلق پارلیمنٹ میں تجاویز کا منظور ی ملنا ضروری ہے ۔ راجیہ سبھا میں آبی گزر گاہوں کی 111تجاویز زیر التوا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ چاروں طرف سے خشکی سے گھری ہوئی ریاست ہے ۔ اس لئے مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں گوداواری پر ڈرائی پورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ ہم دریائے گوداواری پر ڈرائی پورٹ کی تعمیر کا فیصلہ کرچکے ہیں جو ملٹی ماڈل ہب کی طرح کام کرے گا ۔ نمائندہ منصف ورنگل کے بموجب گڈ کری نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ نظام میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ، کیونکہ سڑکوں پر گاڑیان دوڑنے سے آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے بائیو ڈیزل اور برقی سے چلنے والی گاڑیوں کو مارکٹ میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ یاد گیر کٹہ تاورنگل99کلو میٹر طویل قومی شاہراہ کو چارلائننگ شاہراہ میں تبدیل کرنے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو سہل بنایا ہے ۔جدید طریقہ، نظام سے جعلی لائسنس کا حصول ناممکن ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں سڑک حادثات پر قابو پانے کے لئے26نوری سے قبل ایک خصوصی حکمت عملی کو قطعیت دی جائے گی۔ ملک بھر میں ہر روز 5لاکھ سڑک حادثات پیش آتے ہیں جن میں ایک لاکھ کے قریب افراد جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔ انہوں نے تلنگانہ میں مزید بریجس کی تعمیر کو منظوری دینے کا تیقن دیا۔ اسٹاف رپورٹر کے بموجب چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے اپنی تقریر میں کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ سمنٹ کارپوریشن آف انڈیا فیاکٹری کا احیاء کرے۔ تلنگانہ کے لئے قومی شاہراہوں کی منظوری پر مرکزی وزیر نتن گڈ کری سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورنگل ، ریاست کا دوسرا بڑا شہر ہے جہاں آج90کلو میٹر قومی شاہراہ کو4لائننگ میں تبدیل کرنے کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس ضلع میں ٹی آر ایس حکومت قبائیلی یونیورسٹی قائم کرنے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔ اس کے علاوہ یہاں ملک کا سب سے بڑا ٹکسٹائل پارک قائم کیا گیا ہے اور ہیلتھ یونیورسٹی بھی قائم ہوچکی ہے ۔ انہوں نے مرکز سے ریاست میں مزید چار ریلوے بریجس کی منظوری ناگزیر ہے ۔ جس کی تجاویز بہت جلد روانہ کی جائیں گی۔ کے سی آر نے نتن گڈکری کو عوامی اور سینئر قائد قرار دیا اور کہا کہ گڈ کری نے اپنے تجربہ کے ذریعہ ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست میں قومی شاہراہوں کی کمی ہے اس جانب مرکزی حکومت کو توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ1800کلو میٹر طویل قومی شاہراہوں کی منظوری گڈ کری کا ایک تاریخی کارنامہ ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری، وینو گوپال چاری، ٹی آر ایس کے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ موجود تھے ۔ مرکزی وزیر روڈ ٹرانسپورٹ ، ہائی ویز اور جہاز رانی نتن گڈ کری نے چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کو اس بات کا تیقن دیا کہ مرکز تلنگانہ کے معرض التوا پر اجکٹس بالخصوص مہاراشٹرا کی سرحد پر واقع دریائے گوداواری پر مجوزہ آبپاشی پراجکٹوں کی منظوری کے لئے ممکنہ تعاون کرے گا۔ سرکاری دورہ پر حیدرآباد پہنچنے والے مرکزی وزیر گڈ کری کا چیف منسٹر کے سی آر نے شاندار خیر مقدم کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ورنگل روانہ ہونے سے قبل کے سی آر اور گڈ کری نے مختلف پراجکٹس پر بات چیت کی ۔ اس موقع پر اسپیکر ریاستی اسمبلی مدھو سدھن چاری وزیر حمل و نقل ٹی ناگیشور راؤ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما، ڈی جی پی انوراگ شرما اور دیگر موجود تھے ۔

Gadkari announces Rs 41,000 cr road projects for Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں