پی ٹی آئی
حکومت برطانیہ کی جانب سے اس انتباہ کے حوالہ سے کہ انگریزی بولنے سے قاصر ویزا حاصل کرنے والے جوڑوں کو اخراج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، شیو سینا نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو سبق سیکھنے کا مشورہ دیا اور مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں مدارس کو اردو اور عربی میں ذریعہ تدریس استعمال کرنے سے روک دیاجانا چاہئے اس کے بجائے مدارس میں انگریزی اور ہندی ذریعہ تعلیم شروع کی جانی چاہئے ۔ حکمراں اتحاد کی حلیف نے وزیر اعظم اور ان کے کابینی رفقاء پر یہ کہتے ہوئے تنقید کی کہ جہاں وہ دیگر ممالک کے دورے کرتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں وہیں اندرون ملک دشمنوں سے مقابلہ کا حوصلہ وہ کہاں سے لائیں گے ۔ پارٹی نے حکومت سے حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکساں سیول کوڈ لانے اور ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ شیو سینا کے ترجمان سامنا نے اپنے اداریہ میں لکھا کہ برطانوی حکومت یہ سوچنے میں غلط نہیں ہے کہ اسلامی ریاست کے عسکریت پسند غیر تعلیم یافتہ مسلم خواتین کو اپنے نظریات کی تشہیر کے لئے استعمال کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو برطانوی حکومت سے سبق سیکھنا چاہئے۔ شیو سینان نے کہا کہ اگر حکومت نے وزیر اعظم برطانیہ ڈیویڈ کیمرون کی طرح ہمت دکھائی اور مدارس کو اردو اور عربی تدریس سے روک دیا اور اس کی جگہ انگریزی اور ہندی زبانوں میں تعلیم کو لازمی قرار دیا تو اس سے ہندوستان کو فائدہ پہنچے گا۔ برطانیہ نے حال ہی میں نقل مقامی کرکے آنے والی مسلم خواتین میں لسانی مہارت کے لئے20ملین پونڈ کے نئے فنڈ کا اعلان کیا اور ساتھ ہی انتبادہ دیا کہ جو خواتین انگریزی بولنے کی اہلیت پیدا نہیں کریں گے انہیں ملک سے نکال دیاجائے گا۔
Madrasas Should Be barred From Teaching In Urdu, Arabic: Shiv Sena
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں