خلیج کے حصص بازاروں میں زبردست انحطاط - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-21

خلیج کے حصص بازاروں میں زبردست انحطاط

کویٹ سٹی
اے ایف پی
تیل کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ عالمی حصص میں زبردست اتھل پتھل کے بعد تیل سے مالا مال خلیجی ریاستوں میں اسٹاک مارکٹس میں بھاری گراوٹ آئی۔ یہ تازہ انحطاط بیشتر خلیجی ایکسیچنجس میں زبردست انحطاط کے ایک دن بعد سامنے آیا، جیسا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور عالمی اسٹاکس میں اہم قواعد درج کئے ہیں ۔ لیکن خلیجی ممالک جو تقریبا جملہ18ملین بیارل تیل پیدا کرتے ہیں ، ان کے تمام7ایکسیچنجس میں آج انحطاط آیا۔ سب سے زیادہ گراوٹ سعودی عرب اور دبئی میں دیکھی گئی ۔ تمام سعودی تداول حصص کا اعشاریہ4فیصد سے زائد حد تک گر گیا۔سرکردہ پیٹرو کیمیکلس اور بینکنگ شعبوں میں علی الترتیب5.6فیصد اور 3.7فیصد کی گراوٹ آئی۔ دبئی فینانشل مارکٹ کا انڈیکس4.6فیصد کی پستی کے ساتھ ختم ہوا اور اس میں2,638.76نشانات کی کمی آئی جو گزشتہ30ماہ میں اقل ترین سطح ہے ۔ ایمارپراپرٹیز اور عرب ٹیک کنسٹرکشن کے سرکردہ حصص میں علی الترتیب5.2فیصد7.7فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔ ابو ظہبی سیکوریٹی ایکسچینج3.1فیصد تک گر گیا ۔ اس طرح یہ گراوٹ3,800نشانات کی رہی ۔ یہ انحطاط تمام شعبوں بالخصوص سرمایہ کاری اور فینانسیل سرویسس میں دیکھا گیا ، جس میں 9.3فیصد کی گراوٹ آئی ہے ۔

Gulf stocks plunge on declining oil prices, global economy woes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں