پٹھان کوٹ واقعہ ہند و پاک تعلقات میں پیشرفت کو روکنے کا سبب - چین کا تاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

پٹھان کوٹ واقعہ ہند و پاک تعلقات میں پیشرفت کو روکنے کا سبب - چین کا تاثر

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین نے پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے آج کہا کہ ممکن ہے کہ کارروائی جان بوجھ کر کی گئی ہو جسکا مقصد ہند۔ پاک تعلقات میں جاری پیشر فت کو روکنا ہوسکتا ہے جیسا کہ حالیہ دنوں میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین تعلقات میں بہتر کی علامتیں ظاہر ہوئیں۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چوننگ نے آج یہاں پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ حملہ سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ، اس مرحلہ پر اس طرح کا حملہ شائد جان بوجھ کر محض اس لئے کیا گیا تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں آرہی بہتر کو روکا جاسکے ۔ میڈیا کی کئی اطلاعات میں بھی اسی شبہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔ ہوا نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس واقعہ کے باوجود دونوں ممالک مذاکرات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے ۔ ان کے مطابق ہند۔ پاک جنوبی ایشیاء میں اہم ممالک کا درجہ رکھتے ہیں ، اور دونوں ممالک کے مابین بہتر تعلقات علاقائی امن و استحکام کے لئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں ۔ چین نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ ہندوستان اور پاکستان اس طرح کے واقعات کو نظر انداز کرتے ہوئے باہمی تال میل کو بڑھانے اور مذاکرات کے سلسلہ کو جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کا یہ احساس ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کو باہمی طور پر کام کرتے ہوئے مثبت پیشرفت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے، اس سے ہر طرح کی دہشت گردی کا مقابلہ کیاجاسکتا ہے ۔

China: Pathankot attacks aimed at disrupting India-Pakistan ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں