شوہر کے جنسی اسکینڈل سے متعلق سوال - ہلاری کلنٹن کو الجھن کا سامنا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2016-01-05

شوہر کے جنسی اسکینڈل سے متعلق سوال - ہلاری کلنٹن کو الجھن کا سامنا

نیوہمپشائر
پی ٹی آئی
امریکی صدارتی عہدہ کی امیدوار بننے کے لئے دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹک پارٹی کی امید وار ہلاری کلنٹن کو نیو ہمپشائر میں انتخابی ریالی کے دوران اس وقت الجھن کا سامنا کرنا پڑا جب ایک خاتون ریپبلکن قانون ساز نے ان سے ان کے شوہر و سابق صدر بل کلنٹن کے مبینہ جنسی اسکینڈل کے تعلق سے استفسار کیا ۔ اس قانون ساز کی شناخت ریپبلکن پارٹی کے کیتھرین پرودھوم اوبرائن کی حیثیت سے کی گیء ۔68سالہ کلنٹن امریکہ کی اولین خاتون صدر بننے کی خواہاں ہے اور تا حال وہ امید واری کے لئے اپنی پارٹی میں جاری دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ انہوں نے یہاں اپنی تقریر کے دوران مذکورہ قانون ساز کی جانب سے مسلسل سوال پر کافی الجھن کا سامنا کرنا پڑا ۔ کلنٹن نے بالآخر کہا کہ آپ بہت بد تمیز ہیں اور میں دوبارہ آپ سے ملنا نہیں چاہوں گی ۔ اوبرائن نے بعد ازاں میڈیا سے کہا کہ وہ کلنٹن سے اپنے شوہر کے جنسی اسکینڈل کے تعلق سے ان کے خیالات جاننے کی کوشش کررہی تھیں۔ اوبرائن نے کہا کہ میں سابق میں ڈیمو کریٹ تھی تاہم کلنٹن کے دور میں جو کچھ ہوا اس کے بعد میں ریپبلکن بن گئی۔

Hillary Clinton heckled by NH lawmaker over Bill Clinton's sex scandals

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں