جامعہ ملیہ کا جلسہ تقسیم اسناد - وزیراعظم مودی کی عدم شرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-30

جامعہ ملیہ کا جلسہ تقسیم اسناد - وزیراعظم مودی کی عدم شرکت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا جلسہ تقسیم اسناد 19جنوری کو منعقد ہوگا جس میں سائنسداں گوردھن نمہتا مہمان خصوصی ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وقت کی تنگی کے سبب اس جلسہ کی صدارت قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ یونیورسٹی نے نومبر میں مودی کو مدعو کیا تھا جس پر ایک تنازعہ پیدا ہوگیا تھا کیونکہ متعدد سابق طلبہ نے اس یونیورسٹی کے خلاف2008میں مودی کی جانب سے کئے گئے تبصروں کے پیش نظر دعوت نامہ سے دستبرداری اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ بہر حال جامعہ نے اس مطالبہ کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پی ایم او سے جواب ملنے کا انتظار کرے گی تاکہ جلسہ تقسیم اسناد کی تاریخ کے بارے میں فیصلہ کیاجاسکے ۔ جامعہ کے ترجمان مکیش رنجن نے بتایا کہ ہمیں دفتر وزیر اعظمسے یہ جواب موصول ہوا ہے کہ وقت کی تنگی کے سبب وزیر اعظم، یونیورسٹی کا دورہ نہیں کرپائیں گے ۔ لہذا گوردھن مہتا کو مدعو کیاہے اور انہوں نے رضا مندی ظاہر کی جس کے بعد ایک موزوں تاریخ کو قطعیت دی گئی ۔

Amid uproar by alumni over invitation to PM, Modi declines to attend Jamia Milia Islamia convocation

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں