یو این آئی
چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج پر زور لفظوں میں کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بزدل قرار دینے کے اپنے الفاظ پر قائم ہیں اور کہا کہا گر کوئی کسی اور کے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلائے تو وہ بزدل ہی ہوگا ۔ ایک ٹی وی چیانل سے بات چت کرتے ہوئے کجریوال نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ کئی لوگ وزیر اعظم کے دفتر کے دائرہ کے تحت آتے ہیں، ہمارے لفظوں کا انتخاب غلط ہوسکتا ہے لیکن ہماری نیت ان کی طرح نہیں ہے ۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی پر سوال اٹھاتے ہوئے جنہوں نے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے کجریوال نے حیرت ظاہر کی کہ دہلی ڈسٹرکٹ کرکٹ اسوسی ایشن( ڈی ڈی سی اے) میں مبینہ بے قاعدگیوں کے مسئلہ کو اٹھانا مسٹر جیٹلی کی ہتک عزت کی تعریف میں کیسے آسکتا ہے ۔ ہم نے جیسے ہی ڈی ڈی سی اے میں کرپشن کا دعویٰ کیا ارون جیٹلی جی نے کہا کہ مجھے بدنام کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر نے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن پر الزام عائد کیا کہ وہ2007ء کے راجندر کمار پرنسپال سکریٹری کے اسکام کی تحقیقات کے بجائے ریاستی حکومت کے خلاف کہانیاں گھڑ رہی ہے، جس کا واحد مقصد ان کی حکومت اور پارٹی کو بدنام کرنا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی زیر قیادت ریاست مدھیہ پردیش میں ویاپم اسکام سے مبینہ طور پر آنکھیں بند کرلینے کے لئے ایجنسی کی مذمت کی اور کہا کہ میں دہلی سکریٹریٹ کو100افسران کو بھیجنے اور میری تمام وزارتوں پر دھاوے کرنے کے لئے سی بی آئی ڈائرکٹر کو چیلنج کرتا ہوں۔ سی بی آئی کا کام ہے تحقیقات کرنا یا پھر کہانیاں گھڑنا؟ ہم پربٹا لگانے کی کوشش نہ کریں ۔ میں ان سب چیزون سے ڈروں گا نہیں۔ کجریوال نے کما رکی مبینہ آڈیو کلپس تیار کرنے کے لئے بھی تحقیق کار ایجنسی کو چیلنج کیا کہا وہ انہیں پولیس یا میڈیا کے حوالہ کریں۔ان کلپس میں کمار مبینہ طور پر رشوت کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ کجریوال نے ڈی ڈی سی اے کے ایک نامعلوم عہدیدار پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے کرکٹرس کے انتخاب کے بدلہ میں جنسی خواہش کی تکمیل کا مطالبہ کیا ۔ چیف منسٹر دہلی نے این ڈی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ایک سینئر جرنلسٹ میرے پاس آیا اور بتایا کہ ان کی اہلیہ سے کہا گیا کہ وہ کرکٹ ٹیم میں اپنے بیٹے کے انتخاب کے بدلے میں سیکس کے لئے ان کے پاس آئے ۔ انہوں نے صحافی کانام نہیں بتایا یا شواہد کی پیشکش نہیں کئے ، لیکن ٹی وی چیانل کو بتایا کہ تحقیقات میں صحافی اس کی گواہی دینے کے لئے تیار ہے ۔ کجریوال نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے میں مالیاتی بد عنوانیوں کے علاوہ سیکس ریاکٹ کے بشمول دیگر کئی غلط چیزیں بھی ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو فیصلہ کرنا چاہئے کہ آیا وزیر فینانس ارون جیٹلی کو بچانے کی خاطر ڈی ڈی سی اے کی تحقیقات کالعدم کردی جائیں۔ چیف منسٹر15دسمبر کو رشوت کے ایک کیس میں سی بی آئی کی جانب سے پرنسپال سکریٹری دہلی، راجندر کمار کے خلاف دھاوے کے بعد سے جیٹلی کے خلاف کرپشن کے الزامات کو اٹھا رہے ہیں ۔
'No Regrets', Says Arvind Kejriwal, On Calling PM 'Psychopath'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں