آندھرا میں نومولود کی شرح اموات میں اضافہ - تروپتی میں پیڈیاٹرک کیر سنٹر کے قیام پر غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

آندھرا میں نومولود کی شرح اموات میں اضافہ - تروپتی میں پیڈیاٹرک کیر سنٹر کے قیام پر غور

وجئے واڑہ
یو این آئی
آندھر اپردیش کے وزیر صحت کے سرینواس نے کہا کہ ریاست میں نومولودکی شرح اموات 21فیصد ہونا افسوسناک ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ پر زور دیا کہ وہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات کو کم کرنے کے لئے سخت محنت کریں۔ انہوں نے یہاں اے پی نیوبارم آکشن پلان سے متعلق ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اس پروگرام کا اہتمام محکمہ صحت و طبابت اور یونیسف نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صھت کے لئے1,300کروڑ روپے مختص کئے جانے کے باوجود نومولود کی شرح اموات میں اضافہ افسوسناک ہے ۔ تروپتی میں پید یاٹرک کیر سنٹر کے قیام پر غور کیاجارہا ہے ۔ اس طرح یہ ریاست کا پہلا سنٹر رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ200سے زائد ایمبولنس خریدے جائیں گے اور ان ایمبولنس کو مختلف سرکاری دواخانوں کے حوالے کئے جائیں گے ۔ کے سرینواس نے مزید کہا کہ عوام کو صحت سے مربوط معلومات کی فراہمی کے لئے102کال سنٹر بھی قائم کیاجائے گا۔ وزیر صحت سرینواس نے کہا کہ منگل گیری کے قریب ایمس سنٹر قائم کیا جائے گا جس پر1,618کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

Minister Calls for Efforts to Achieve Zero IMR
a pediatric care centre would be opened in Tirupati

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں