جامعہ عثمانیہ طلبہ کا بیف فیسٹول کے انعقاد کا حتمی فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

جامعہ عثمانیہ طلبہ کا بیف فیسٹول کے انعقاد کا حتمی فیصلہ


hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں
2015-dec-01

اعتماد نیوز
عثمانیہ یورنیورسٹی میں مختلف طلبہ کی تنظیموں کی جانب سے10دسمبر کو اہتمام کیے جانے والے بیف فیسٹول پر تنازعہ شروع ہوگیا ۔ یونیورسٹی کے طلبہ نے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر بیف فیسٹول میں رکاوٹیں حائل کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف شکایت کی ۔ بعد ازاں طلبہ نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی بیف فیسٹول کو روکنے کی کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ راجہ سنگھ کی لاکھ کوششوں کے باوجود ہر حال میں بیف فیسٹول کا اہتمام کیاجائے گا۔ ان طلبہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت عوام کو اپنی مرضی کی غذا کھانے سے بھی روک رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بیف سے متعلق جاری مخالفت کو ختم کرنے کے لئے طلبہ کی جانب سے یونیورسٹی میں فیسٹول کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اسی دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے عثمانیہ یونیورسٹی کے انچارج وائس چانسلر راجیو رنجن سے نمائندگی کرتے ہوئے یونیورسٹی میں بیف فیسٹول کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کی درخواست کی ۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ ملک کی اکثریت گائے کی پوجا کرتی ہے ۔ عثمانیہ کے طلبہ کو ہندوستان کے کلچر اور ملک کے عوام کی اکثریت کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے ۔

OU students spar with BJP MLA Raja Singh over beef fest, file police complaint
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں