اعتماد نیوز
ایل ای ڈی بلبس تیار کرنے والی امریکہ کی ایک مشہور کمپنی اڈوانسڈ آپٹرانک ڈیوائسس انٹر نیشنل (اے او ڈی) نے حیدرآباد میں اپنا یونٹ قائم کرنے کا پیشکش کیا ہے جس پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے کمپنی کے ذمہ داروں کو تیقن دیا کہ حیدرآباد میں یونٹ کے قیام کے لئے درکا ر اراضی اور دیگر تمام حکومت کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ۔ اے او ڈی کمپنی کے علاوہ ہندوستان کی سیلز کمپنی سسکا نے بھی500کروڑ کی سرمایہ کاری کرتے ہوئے ایل ای ڈی بلبس تیار کرنے والے اپنے یونٹ کو قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ جس کے ذریعہ تقریبا2000افراد کو ملازمیں فراہم ہوں گی ۔ یہ کمپنی نے50ایکر اراضی پر اپنا یونٹ قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔ کمپنی کے نمائندوں نے سسکا کے ڈائرکٹر راجیش اتم چندنی اور اے او ڈی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر پرتاب کندا موری، جنرل منیجر روی اندرانی ،ڈائرکٹرانڈروس اور دوسروں نے آج چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ سے کیمپ آفس پر ملاقاب کی ۔اور چیف منسٹر کو یونٹ کے قیام کی تجاویز پیش کیں۔ اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ ان کمپنیوں کو اپنے یونٹ قائم کرنے کے حکومت کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کے علاوہ دیگر سہولتیں کم سے کم وقت میں فراہم کی جائیں گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کم برقی میں زائد روشنی دینے والے ایل ای ڈی بلبس کے استعمال میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان بلبس کے استعمال میں اضافہ پر اس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگا۔ چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ حکومت نے نئی صنعتوں کے قیام کے لئے ٹی ایس آئی پاس قانون کو متعارف کیا ہے ۔ جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ اب تک حکومت نے69کمپنیوں کو اپنی یونٹ قائم کرنے کی اجازت دی ہے ۔ تلنگانہ کی صنعتی پالیسی بد عنوانیوں سے پاک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر حیدرآباد میں عنقریب فارما سٹی، فلم سٹی قائم ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ کئی آئی ٹی کمپنیز حیدرآباد اور اس کے مضافات میں اپنے صدر دفاتر قائم کررہے ہیں۔ کمپنی کے نمائندوں نے بتایا کہ وہ آئندہ سال مارچ سے حیدرآباد میں اپنی پیداوار شروع کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ اس موقع پر چیف منسٹر کی ایڈیشنل چیف سکریٹری شانتی کماری ، ٹی ایس آئی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر نرسمہا ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔
US Company To Set Up LED Bulb Units In Telangana State
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں