پی ٹی آئی
نیشنل ہیرالڈ مقدمہ پر جاری بحث کے دوران کانگریس نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی اور اس کی سربراہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کے خلاف الزامات اور دانستہ طور پر وضع کئے گئے ہیں جو کلی طور پر غلط اور بدنام کرنے کے حربے ہیں کیونکہ کانگریس کی قیادت نے ایک روپیہ بھی حاصل نہیں کیا ہے ۔ پارٹی کے سینئر قائد پی چدمبرم اور اشونی کمار نے کہا کہ تمام رقمی لین دین قانونی ہے اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو عدالتی کشاکش میں مبتلا کرتے ہوئے مکمل طور پر انتقام لیاجارہا ہے ۔ چدمبرم اور کمار نے کہا کہ رقمی لین دین مکمل طور پر قانونی ہے اور اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے ۔ در حقیقت ایک غیر منفعت بخش کمپنی جو حصص داروں کے تصرف میں ہو ، ہمیں یقین ہے کہ ایک بھی روپیہ کے اثاثہ جات کسی خانگی استفادہ کنندہ کے حوالہ نہیں کئے گئے۔ چدمبرم نے اسوسیٹ جرنلسٹ لمٹیڈ( اے جے ایل) کے حصص کے ینگ انڈیا کو منتقلی کے اقدام کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی کمپنی جس میں سونیا گاندھی اور راہول گاندھی بڑے حصص دار ہیں۔ سابق وزیر فینانس نے کہا کہ سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کو اس سلسلہ میں کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے کیونکہ انہوں نے ایک روپیہ مالیتی کی بھی منفعت حاصل نہیں کی ہے ۔ مودی حکومت کے رول پر سوال اٹھاتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ مودی حکومت نے خانگی شکایت پر عجلت اور جلد بازی دکھاتے ہوئے بند کردہ مقدہ کو دوبارہ کھولا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اے جے ایل کے اثاثہ جات اب دوہرے محفوظ ہوگئے ہیں کیونکہ غیر منفعت بخش کمپنی کی اس کے حصص پر اجارہ داری ہے ۔ شانتا کمار نے اپنے بیان میں کہاکہ سونیاگاندھی کے خلاف لگائے گئے الزمات پر یہ واضح ہوتا ہے کہ الزامات غلط ، جھوٹے اور دانستہ طور پر عائد کئے گئے ہین ۔ تمام مالی منتقلی قانونی دائرہ میں عمل میں آئی ہے ۔ اس تناظر میں انہوں نے اس کیس سے متعلق چند تفصیلات فراہم کیں اور کہا کہ اس کیس دسمبر میں دہلی ہائی کورٹ کی جانب سے دئیے گئے فیصلے کے مطابق کسی مجرمانہ اقدام کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا یہاں تک کہ اس مرحلہ میں بھی بادی النظر میں لگائے گئے الزامات میں بھی جرم کا کوئی سوال نہیں ہے ۔ انہوں نے عدالتی حکام کے پیروگراف 36کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو دہرانے کی ضرورت ہے کہ اس مرحلہ پر بادی النظر میں اس بات کا اظہار کیا جاتا ہے کہ درخواست میں عائد الزمات پر مقدمہ چلایاجائے یا نہیں ۔ اس سلسلہ میں ٹرائل کورٹ یا کسی اس عدالت میں کوئی بھی مشاہدہ بتاتا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے کوئی الزامات عائد کرنے کی حالت میں نہیں ہے ۔19دسمبر کو دہلی ہائی کورٹ نے سونیا گاندھی اور راہول گاندھی کی شخصی حاضری سے استثنیٰ کو مسترد کرتے ہوئے سمن جاری کیا تھا ۔ اس مسئلہ پر گزشتہ ہفتہ پارلیمنٹ میں تعطل پیدا ہوگیا ۔ کانگریس نے پارلیمنٹ میں اس مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت پر سیاسی انتقام لینے کا الزام عائد کررہی ہے ۔ شانتا کمار نے کہا کہ کانگریس عدلیہ کی بر تری کا احترام کرتی ہے اور انہیں یقین ہے کہ اس کے قائدین سے عدالتی کشاکش کے ذریعہ انتقام لیاجارہا ہے ۔ چدمبرم نے سی این این ۔ آئی بی این سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ینگ انڈیا ایک غیر منفعت بخش کمپنی ہے ، جس کا مطل اے جے ایل کسی کو بھی ایک روپیہ کی منفعت پہنچا نہیں سکتی یا کسی سے بھی ایک رویپہ حاصل کرسکتی ہے ۔ حقیقت میں اے جے ایل کے اثاثہ جات آج دوہری محفوظ ہوچکے ہیں ۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں