رائٹر
کوویت نے یمنی باغی حوثیوں کی جانب سے سرحد پار حملوں کو روکنے کے لئے ارادہ سے اپنے پڑوسی ملک سعودی عرب کو فوج روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوویتی روزنامہ القبس نے معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے خلاف9ماہ سے بمباری کا سلسلہ سعودی زیر قیادت اتحاد کی جانب سے جاری ہے جس میں کوویت بھی رسمی طور پر شامل ہے ۔ کوویت نے تاہم اب تک بری فوجیوں کو روانہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تھا۔ یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ لڑائی کے دوران متحدہ عرب امارات، بحرین اور سعودی عرب کے بے شمار فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔ اخبار نے بتایا کہ کوویت نے زمینی فوجی کارروائیوں میں حصہ لینے کا فیصلہ اس خیال سے کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے خلاف حوثی باغیوں کو حملہ کرنے سے روکا جاسکے ۔ کوویت وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
--
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں