حیدرآباد بطور عالمی ایرو اسپیس صنعتی سنٹر ابھر رہا ہے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-30

حیدرآباد بطور عالمی ایرو اسپیس صنعتی سنٹر ابھر رہا ہے

حیدرآباد
آئی اے این ایس
امریکی صدر کے ہیلی کاپٹرس کے کیبن کی تیاری سے لے کردنیا کے انتہائی اڈوانسڈ ٹرا کاہیلی کاپٹر کے قیوزلیجس تک ان سبھی کی تیاری یہاں حیدرآباد میں ہورہی ہے ۔ فارما اور آئی ٹی کے بعد تلنگانہ کا صدر مقام ایرو اسپیس اور دفاعی شعبہ میں کلیدی مرکز کے طور پر ابھررہا ہے اور چند بڑے عالمی صنعتکاروں کی کشش پارہا ہے ۔ دفاعی و تحقیقی لیبارٹریز ، عوامی شعبہ کے اداروں ، اس کی انفارمیشن ٹکنالوجی کی طاقت اعلیٰ تعلیمی ادارے انفراسٹرکچر اور کئی چھوٹے و متوسط اداروں کی موجودگی کے ساتھ شہر شعبہ کے لئے درست ماحولیاتی سسٹم پیشکرتا ہے ۔ اس ماہ کے اوائل میں بوئینگ وٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس لمٹیڈ(ٹی اے ایس ایل) کی جانب سے یہ اعلان کہAH-64اپاچے ہیلی کاپٹرس کے لئے ایرو اسٹرکچرس کی تیاری کا یک سنٹر قائم کیاجائے گا اس سے حیدرآباد کو ایک اور تقویت ملی ہے۔ یہ شہر بنگلور سے مسابقت کررہاہے جو شہری سمت میں شعبہ کا ایک بڑا مرکز تصور ہوتا ہے ۔ ٹی اے ایس ایل جس کے سکورا اسکائی، لاک ہیڈ مارٹن، پلالش اور آر یو اے جی ایوائیش کی شراکت داری کے ساتھ پہلے ہی سے چار یونٹس موجود ہیں اس کے علاوہ چنددیگر کمپنیوں ںے بھی اپنے یونٹس قائم کرنے کے لئے حیدرآباد کو قطعیت دی ہے ۔ بھارت فورج شہر میں دو بڑے دفاع سے متعلقہ یونٹس قائم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے ۔ ان میں سے ایک عالمی کمپنی کے ساتھ مشترکہ وینچر ہے جب کہ وایتھ اپنا بین چینائی سے منتقل کررہا ہے ۔ آدی یائلہ پر موجودہ ایرو اسپیس کا خصوصی معاشی مظقہ( ایس ای زیڈ) ٹی اے ایس ایل کے تمام یونٹس رکھتا ہے اور چند دیگر کمپنیوں نے متصل محل وقوم میں آپریشنس قائم کئے ہیں۔ اب چونکہ یونٹس کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے اس لئے ارباب مجاز نے پہلے ہی تین مزید ایرو اسپیس پارکس کے لئے اراضی شناخت کرنا شروع کردیاہے ۔ ٹی اے ایس ایل پہلے ہی سکور سکائی5-92ہیلی کاپٹرس کے لئے95کیبنس تیار کرچکا اور انکی نکاسی کرچکا ہے ۔ اکتوبر میں اس نے کوبھم مشن سسٹم) سی ایم ایس) کے لئے پہلے فضا سے فضاء ری فیولنگ پاڈاسٹرکچر حوالہ کیا ہے جو ایر بسA400Mپر استعمال کے لئے ہے۔ لاک ہیڈ مارٹن کے ساتھ شراکت داری کے تحٹ ٹی اے ایس ایل C-130Jسوپر ہر کیولیس ملٹری ٹرانسپورطیارہ کی ایمپنج(ٹیلی کی تیاری) تیار کررہی ہے ۔ ٹی اے ایس ایل میں سوئیزر لینڈ کی پیلاٹس ایرو کرافٹ لمٹیڈ کے پیلاٹسPC-12گرین ایر کرافٹ کے لئے ایرو اسٹرکچرس تیار کرنے ایک سنٹرز یر تعمیر ہے۔آر یو اے جی ایوئیش سوئٹزر لینڈ کے ساتھ ایک اور مشترکہ وینچر کے تحت ٹی اے ایس ایل ڈورنیر229این جی طیارہ کے ونگس اور فیوز لیج کی تیاری کے لئے ایک سنٹر قائم کررہا ہے ۔ یہ کمپنی ڈی آر ڈی او کے ایک بڑے میزائل ڈیفنس پروگرام کے لئے مشن کنٹرول اور کمیونیکیشن سنٹرکو بھی چلا رہی ہے ۔ ایر بس کے ساتھ ٹی اے ایس ایل کے مجوزہ مشترکہ وینچر کے لئے توقع ہے کہ حیدرآباد بنیادی مرکز ثابت ہوگا۔ 56ایورو طیارہ کے انڈین ایر فورس بیڑے کو ایر بسC-295سے تبدیل کیاجائے گا۔ ٹاٹا کی جانب سے حیدرآباد میں295کی تیاری ہوگی۔ سرسویت جووزیر دفاع کے سابق سائنٹفک مشیر رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے حیدرآباد میں اعلیٰ پیمانہ پر ایرو اسپیس اور ڈیفنس میں تیاری کے ایک مہارت کے مرکز کے قیام کی تجویز پیش کی ہے ۔

Hyderabad emerges as global aerospace industry hub

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں