ہندو اتحاد کے لئے ملک بھر میں مہم چلانے آر ایس ایس کا اعلان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-12

ہندو اتحاد کے لئے ملک بھر میں مہم چلانے آر ایس ایس کا اعلان

بھوپال
پی ٹی آئی
آر ایس ایس ہندووں میں سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے آئندہ سال ایک ملک گیر مہم چلائے گی ، جو بظاہر دلتوں ، قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کے ووٹ جیتنے پر نگاہ رکھے ہوئے ہے جو ات رپردیش میں اقتدا ر حاصل کرنے بی جے پی کی امیدوں کے لئے اہم ہیں جہاں 2017میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات منعقد ہونے والے ہیں ۔ اس اقدام کی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت کے اسمشورہ کے پیش نظر کافی اہمیت ہے کہ تحفظات کی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ یہ ایک ایسا بیان تھا جس پر زبردست تنقیدیں کی گئی تھیں اور ان کے اس بیان کو ذات پات کے مرکز بہار میں حالیہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے لئے کئی قائدین کی جانب سے مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا۔ ہم سماجک سمرستا( سماجی ہم آہنگی) پر مذاکرات کا انعقاد کرنے جارہے ہیں اور3تا10جنوری ہماری شاکھائیں صبح کے وقت یکجا ہوکر جماعتوں میں شرکت کریں گی جس میں تمام شرکاء سے حاضررہنے کی اپیل کی گئی ہے۔ آر ایس ایس مدھیہ پردیش یونٹ کے بھرت پراناتھ سنگھ چالک ستیش پمپلیکر نے آج پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ شاکھاؤں کے ارکان( رضا کار) سماج میں ہم آہنگی پر سنگھ کے نقطہ نظر کو پھیلائیں گے ۔ اس کے علاوہ14جنوری کو مکر سنکرانتی کے دن آر ایس ایس دوپہر کے کھانے کا اہتمام کرے گی جس میں مختلف خاندانوں کی جانب سے غذا سربراہ کی جائے گی۔ انہوں نے روایتی ذات پات سے متعلق تحدیدات کو توڑتے ہوئے ایک بظاہر علامتی جذبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دلتوں ، مختلف عقائد کے حامل افراد اور مختلف زبانیں بولنے والوں کے بشمول سماج کے مختلف طبقات کے عوام ایک ساتھ بیٹھیں گے اور کھانا کھائیں گے ۔ ایسا کرتے ہوئے ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ ہندو سماج میں سماجک سمرستا (سماجی ہم آہنگی) کو فروغ دیں ۔ دلتون کے بشمول مختلف طبقات کے عوام کے لئے ہم وسطی ہندوستان کے علاقہ میں7فرور ی کو کئی سماجک سمرستا یگنہ کا انعقاد کریں گے ۔ آر ایس ایس رکن نے تاہم اس بات پر زور دیا کہ اس اقدام میں کوئی گہرائی نہیں دیکھی جانی چاہئے ۔
نئی دہلی سے پی ٹی آئی کی ایک علیحدہ اطلاع کے بموجب مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے آج کہا کہ آر ایس ایس ، آئی ایس آئی نہیں ہے ۔ بلکہ محبان وطن کی تنظیم ہے ۔ انہوں نے کانگریس کو ماہی بے آب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد وہ بے چین ہے۔ گڈ کری نے کانگریس کو یہ مشورہ دیتے ہوئے کہ وہ حدود میں رہتے ہوئے سیاست کرے ،کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کو ایک ویلن کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میں ایک کامل آر ایس ایس کار کن ہوں ۔ میں نے اس کے لئے جدو جہد کی ہے ، اپنی تعلیم ترک کی، قوم کے لئے جیل گیا، وزیر اعظم بھی آر ایس ایس کے پرچارک ہیں، ہم محبان وطن ہیں ۔ کیا یہ دستور کی خلاف ورزی ہے یا کسی کا آر ایس ایس میں ہونا قانونا جرم ہے ۔ مرکزی وزیر نے ملک کے سیکولر ڈھانچہ کوتباہ کرنے والے عناصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعظم اور راج ناتھ سنگھ کی سنیں ، ساکشی مہاراج کی نہ سنیں ۔ وزیر شوارع و حمل و نقل نے کہا کہ ساکشی مہاراج جیسے لوگ حکومت کے خیالات کی نمائندگی نہیں کرتے اس کے لئے عوام اور پارٹی کارکنوں کو چاہئے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی بات سنیں ۔ اپوزیشن کی ووٹ بینک سیاست کو نشانہ بناتے ہوئے گڈ کری نے کہا کہ مودی کی تصویر کو مجروح کرنے کے لئے ملک کی اقلیتوں میں نفسیاتی خوف پیدا کیاجارہا ہے ۔ گڈ کری نے کانگریس کے لیڈر و سابق وزیر قانون اشونی کمار کے اس الزام پر برہمی کے عالم میں یہ بات کہی جب کہ کمار نے آر ایس ایس کی ایماء پر ملک میں پھوٹ کی سیاست پر چلنے کابی جے پی پر الزام لگایا ۔ بی جے پی کے سابق صدر گڈ کری نے کہا آر ایس ایس کوئی آئی ایس آئی تنظیم ہے کیا، ہم اس کے کارکن ہونے پر فخر کرتے ہیں ۔ کانگریس اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد ماہی بے آب کی طرح بے چین ہے ۔ گڈ کری اور اشونی دونوں ہی ایجنڈہ آج تک، وکاس کا اکسپریس وے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے ۔ گڈ کری نے کہا کہ اپوزیشن اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے وزیر اعظم کو ویلن کی طرح پیش کرنے بھر پور کوشش کررہی ہے ۔

RSS will run a nationwide campaign next year to promote "social harmony" among Hindus

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں