کشمیر میں حریت کانفرنس پر تحدیدات جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

کشمیر میں حریت کانفرنس پر تحدیدات جاری

سری نگر
یو این آئی
سخت گیر حریت کانگریس کے قائدین بشمول اس کے صدر نشین سید علی شاہ گیلانی پر وادی کشمیر میں تحدیدات جاری ہیں ۔ ترجمان ایاز اکبر نے بتایا اسلام انسانیت کا محافظ نام سے ایک سیمنار کی اجازت نہیں دی گئی ۔ ہمیں نہیں معلوم کہ آخر ہمارے خلاف یہ پابندیاں کیوں جاری ہیں ۔ اکبر جو پ چھلے ہفتہ26روزہ قید سے رہائی کے بعد گھر پر نظر بند ہیں، کہا کہ کوئی بھی سمجھ سکتا ہے کہ پچھلے تقریبا ایک دہے سے جیلانی کو اس طرح کی تحدیدات( سوائے وادی سے باہر ان کے دوروں کے) کا سامنا رہا ہے ، لیکن اب پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت نے حریت کانفرنس کے دیگر قائدین پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ وہ خود محمد اشرف صحرائی، اور معراج الدین بھی گھر پر نظربند ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی یہاں آمد اور پارٹی ورکرس سے خطاب سے قبل ہمیں گرفتار کیا گیا تھا اور ہمیں رہا کردئیے جانے کے بعد اب گھر پر نظربند رکھا گیا ہے ۔

Restriction on hardline HC continues in Kashmir

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں