پی ٹی آئی
ٹیکس چوری کرنے والوں کے نام ظاہر کرتے ہوئے انہیں شرمندہ کرنے کی اپنی مہم میں تیزی پید اکرتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس نے آج 18ٹیکس چوری کرنے والوں کی تیسری فہرست پیش کردی جس میں سونے اور ہیروں کے تاجرین بھی شامل ہیں ۔ ان کے ٹیکس کی بچت جملہ1,150کروڑ روپے تک بتائی گئی ہے ۔ محکمہ کی جانب سے گزشتہ سال شروع کی گئی مہم کے بعد سے ٹیکس چوری کرنے والوں کے ناموں کے افشاء کا یہ تیسرا معاملہ ہے۔ اس سے قبل49ناموں کا افشاء کیا گیا تھاجن کے بارے میں بتایا گیا کہ انہوں نے تقریبا2,000کروڑ روپے کے ٹیکس ادا کرنے سے گریز کیا ۔ ان ناموں کی فہرست محکمہ انکم ٹیکس نے تیار کی اور وزارت فینانس کی جانب سے جاری کی گئی ۔ ملک کے سرکردہ قومی اخبارات میں ناموں کی اشاعت عمل میں لائی گئی جس میں ان کے نام ، رہائشی پتے، پان نمبر ، معلوم ذرائع آمدنی اور جن برسوں میں انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ان کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وہ کتنا ٹیکس باقی ہیں۔
Income Tax department publishes names of 18 defaulters owing over Rs 1,150 crore
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں