این ڈی اے حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی پابند - مہیش شرما - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-31

این ڈی اے حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی پابند - مہیش شرما

بلند شہر، اترپردیش
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر مہیش شرما نے کہا کہ ان کی حکومت ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی پابند عہد ہے لیکن سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرے گی یا مندر کی تعمیر کے لئے کسی باہمی مفاہمت پر پہنچے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے عوام کا خواب ہے کہ رام مندر جلد سے جلد تعمیر ہو ۔ انہوں نے کل یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی اور حکومت نے اس مسئلہ پر پہلے ہی اپنا عندیہ ظاہر کردیا ہے ۔ ہم را م مندر تعمیر کرنا چاہتے ہیں لیکن یا تو سپریم کورٹ کے احکام پر عمل کریں گے یا مندر کی تعمیر کے لئے کسی متفقہ پر پہنچیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس میں وقت لگ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، رام مندر کی تعمیر کی پابند ہے اور ملک کے عوام بھی چاہتے ہیں کہ مندر تعمیر کیاجائے لیکن یہ مسئلہ عدالت میں زیر تصفیہ ہے۔ ان کے اس تبصرہ پر تنازعہ پیدا ہوتے ہی شرما نے موقف تبدل کردیا اور زور دے کر کہا کہ سینئر پارٹی قائدین اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی حکم جاری نہیں کیاجاتا یا کسی باہمی مفاہمت پر نہیں پہنچ جاتے بی جے پی صورتحال پر نظر رکھے گی اور میں اس مسئلہ پر تبصرہ کرنے کا مجاز بھی نہیں ہوں ۔ ہمارے سینئر پارٹی قائدین یا حکومت اس مسئلہ پر کوئی فیصلہ کرے گی ۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ایودھیا میں ایک شاندار میوزیم تعمیر کیاجارہا ہے ۔ مرکز نے170کروڑ روپے مالیتی رام بن گمن پتھو پراجکٹ کو منظوری دے دی ہے جس میں بھگوان رام کی مورتیاں رکھی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ عدالت میں زیر تصفیہ ہے ۔ عدالت کی ہدایت پر اقدامات کئے جائیں گے ۔ یہ ایک غیر سیاسی مسئلہ ہے ۔ دادری میں بیف تنازعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر کلچر نے کہا کہ مرحوم اخلاق کے مکان سے برآمدکیا گیا گوشت بیف تھا۔

Centre committed to building Ram Temple at Ayodhya, Mahesh Sharma

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں