پی ٹی آئی
پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں25روپے فی لیٹر کی کمی اور بارش کی تباہ کاریوں سے دوچار ٹاملناڈو کو زیادہ مالی امداد ان مطالبات میں شامل ہیں جو آج لوک سبھا میں اٹھائے گئے ۔ سی پی آئی ایم کے ایم بی راجیش نے وقفہ صفر کے دوران پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پچیس روپے کی کمی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں ریکارڈ گراوٹ آئی ہے اور یہ گھٹ کر35امریکی ڈالر فی بیارل ہوچکی ہیں، لہذا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بھاری کمی کرنے اور پچیس روپے فی لیٹر تک گھٹانے کی ضرورت ہے ۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے رکن پی ناگراجن نے بارش سے تباہ حال چینائی میں پچاس ہزار نئے مکانات کی تعمیر کے لئے پانچ ہزار کروڑ روپے منظور کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ٹاملناڈو کے دیگر علاقوں میں بھی آفت سماوی سے متاثرہ افراد کے لئے مالی امداد کا مطالبہ کیا۔
Slash Petrol, Diesel Prices by Rs 25, Demands CPI(M)
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں