کرنول میں جین اریگیشن سسٹم کے لئے 623 ایکڑ اراضی الاٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-16

کرنول میں جین اریگیشن سسٹم کے لئے 623 ایکڑ اراضی الاٹ

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش نے جین اریگیشن سسٹم کے لئے623ایکر سے زائد اراضی الاٹ کی ہے تاکہ ریاست کے کرنول ضلع میں انٹیگریٹیڈاگریکلچر اینڈ ہارٹیکلچر پارک کے قیام کی راہ ہموار کی جاسکے ۔حکومت نے اس سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ لیا ہے اور وی سی اینڈ ایم ڈی، اے پی آئی آئی سی کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کی بھی جانچ پڑتال کی ہے جس ے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اے پی آئی آئی سی لمٹیڈ کو623.40ایکڑ اراضی فراہم کی جائے گی تاکہ اریگیشن سسٹمس لمٹیڈ کو روبہ عمل لایاجاسکے ۔ اس نظام کو تھونگا دونچا موضع، جو پوڈو بنگلومنڈل کرنول میں99سال کے لئے پٹے کی بنیاد پر روبہ عمل لایاجارہا ہے ۔ اے پی آئی آئی سی کے ذرائع نے بتایا کہ اس پراجکٹ کو روبہ عمل لانے کے لئے حکومت ممکنہ کوشش کررہی ہے اور اراضی کی فراہمی کا مقصد بھی سہولتیں پہنچانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ پارک کا قیام عمل میں لایاجائے تو یہ سب کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔

Andhra Pradesh govt allots 623 acres land to Jain Irrigation at Kurnool

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں