یو این آئی
حکمراں بی جے پی کی جانب سے تردید اور وضاحت کے باوجود کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کو آسام کے ایک مندر میں داخل ہونے سے روکنے کا تنازعہ ختم نہیں ہورہا ہے ۔کانگریس قائدنے آج ایک بار پھر اس کو دہرایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں نے انہیں روکا تھا۔ چیف منسٹر آسام ترون گوگوئی بھی اس تنازعہ میں شامل ہوگئے ہیں اور انہوں نے کہا کہ یہ بھگوابریگیڈ کا منصوبہ بند اقدام تھا ۔ راہول گادھی نے آج صبح توئٹر پر کہا بی جے پی ، آر ایس ایس کارکنوں نے مجھے آسام میں ایک مندر میں داخل ہونے سے روکا۔ وہ مجھے روکنے والے کون ہوتے ہیں ۔ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے ایک اورٹوئٹر پیام میں کہا بی جے پی، آر ایس ایس کے منصوبہ کے باوجود بعد ازاں راہول گاندھی کے ستارا مندر میں حاضری سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ شریمانتاشنکر دیو کے اقدار میں یقین رکھتے ہیں ۔ گورو نے ٹوئٹر پیچ پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ، جس میں لوگوں کے ہجوم کو جن مین زیادہ تر خواتین تھیں، مندر کے گیٹ کے روبرو بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے ۔ کالیا بور کے رکن پارلیمنٹ اور چیف منسٹر ترون گو گوئی کے والد جو آج یہاں دارالحکومت میں تھے وہ بھی اس تنازعہ میں شامل ہوگئے ۔ انہوں نے کانگریس کے نائب صدر کے دعویٰ کی توثیق کی ۔ گوگوئی نے یہاں پارلیمنٹ کامپلکس میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس کارکنوں نے راہول گاندھی کو مندر میں داخل ہونے سے روکا۔
Rahul criticise RSS and BJP again
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں