جرائم کی روک تھام کے لئے عوام سے قربت حاصل کرنے پولیس کو وزیراعظم مودی کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-21

جرائم کی روک تھام کے لئے عوام سے قربت حاصل کرنے پولیس کو وزیراعظم مودی کا مشورہ

کچھ (گجرات)
پی ٹی آئی
داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی جانب سے ہندوستانی نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوششوں میں اضافہ کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ محکمہ پولیس میں حساس نوعیت کے معاملات کو کلیدی اہمیت حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے ایک ایسا لکچدار فریم ورک تیار کرنے کی خواہش کی جس میں پولیس کو مقامی برادری کے ساتھ رابطہ قائم کرنے میں آسانی ہو ۔ یہاں ملک بھر کے 100پولیس سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ پولیس فورس میں شہریوں کے تئیں احساس پیدا کرنے کے لئے ایک لچکدار فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کہ روک تھام کے لئے مقامی برادریوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ ساتھ ہی جرائم سے نمٹنے کے لئے ٹکنالوجی سے بھی استفادہ کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے مشورہ دیاکہ پولیس فورس کو مقامی برادریوں کے ساتھ رابطہ میں رہنا چاہئے تب ہی انہیں جرائم سے نمٹنے میں کامیابی مل سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایسا ماحول پیدا کرنا چاہئے کہ لوگ اپنی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے پولیس اسٹیشن پہنچ سکیں اور وہ پولیس عہدیداروں کی کارکردگی کو احترام کی نظر سے دیکھ سکیں ۔ مودی نے کہا کہ آندھرا پردیش مہاراشٹرا، کرناٹک اور دہلی کی پولیس کی کوششوں کی وجہ سے افراد خاندان نے خود آگے آتے ہوئے یہ بتایا کہ ان کے نوجوان مشرقی وسطیٰ میں سرگرم دہشت گردداعش سے متاثر ہورہے ہیں۔ مودی نے پولیس عہدیداروں سے خواہش کی کہ وہ پڑوسی اضلاع سے بھی رابطہ میں رہیں۔ انہوں نے سائبر سیکوریٹی ڈیجیٹل ٹکنالوجی ، سوشیل میڈیا کے ذریعہ جرائم کے پھیلاؤ اور روک تھام پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ محکمہ پولیس کو ٹکنالوجی کا موثر استعمال کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام کرنا چاہئے۔ انہوں نے پولیس فورس میں اپنے فرائض کے تئیں وابستگی کے علاوہ صحتمندانہ مسابق کو بھی بڑھاوا دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جونیر ، سینئر آفیسرس کو مشاورت میں حصہ لینا چاہئے اور معلومات کا تبادلہ کرنا چاہئے تاکہ جرائم کی روک تھام میں کامیابی حاصل کی جاسکے۔ انہوں نے سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کو بھی ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

Sensitivity To Tackle Radicalisation, Says PM Modi At Police Conference

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں