ریلوے انہدامی کاروائی کا احتجاج - راہل کے اعتراض پر کجریوال کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-15

ریلوے انہدامی کاروائی کا احتجاج - راہل کے اعتراض پر کجریوال کی تنقید

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جھونپڑی پٹی کے انہدام کے مسئلہ پر زبانی جنگ چھیڑنے کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی نے آج راہول گاندھی پر جوابی وار کیا اور کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں بھی ایسے اقدامات کیے گئے تھے، جب کہ چیف منسٹر اروند کجریوال نے انہیں”بچہ” قرار دیا۔ عام آدمی پارٹی اور ترنمول کانگریس نے ریلویز کی جانب سے مغربی دہلی کے شکور بستی علاقہ میں انہدامی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے باہر مجسمہ گاندھی کے قریب احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ اس کارروائی کے دوران ایک شیر خوار بچی کی موت بھی واقع ہوگئی تھی ۔ عام آدمی پارٹی نے بھی اس مسئلہ پر پارلیمنٹ میں اس احتجاج کیا جب اسپیکر سمترا مہاجن نے پارٹی کی جانب سے پیش کردہ تحریک التوا کو مسترد کردیا۔ عام آدمی پارٹی قائد اشوتوش نے راہول گاندھی پر جنہوں نے جائے واقعہ کا دورہ کرنے کے بعد کہا تھا کہ اس صورت حال کے لئے کجریوال حکومت اور مودی حکومت دونوں ذمہ دار ہیں ، طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیانات سے ان وجوہات کا پتہ چلتا ہے کہ جن کی وجہ سے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو شکست اٹھانی پڑی اور وہ44نشستوں تک محدود ہوگئی ہے ۔ عام آدمی پارٹی لیڈر اشوتوش نے ٹوئٹر پر کہا کہ اب میں جان گیا کہ کانگریس کیوں44تک محدود ہوگئی ہے ۔ یہ راہول ہیں جو کلاوتی کے بارے میں بات کیا کرتے تھے ۔ کجریوال نے کانگریس کے نائب صدر کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے ٹوئٹر پر کہا کہ راہول گاندھی ابھی بھی بچہ ہیں۔ شاید ان کی پارٹی نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ ریلویز دہلی کی حکومت کے تحت نہیں بلکہ مرکز کی حکومت کے تحت ہے ۔ کجریوال نے ایک ایسے وقت یہ ریمارک کیا جب راہول گاندھی نے مبینہ طور پر یہ سوال کیا تھا کہ عام آدمی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کیوں احتجاج کررہے ہیں ، حالانکہ دہلی میں ان ہی کی حکومت ہے ۔

Row over slum demolition: Arvind Kejriwal takes dig at Rahul Gandhi, calls him a 'kid'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں