پی ٹی آئی
نائب صدر کانگریس راہل گاندھی نے آج کہا کہ چند دن کے لئے ہو یورپ جارہے ہیں۔ انہوں نے پہلی بار بیرونی دورے کا اعلان کیا ہے۔ راہول جن کے بیرونی دوروں پر ماضی میں شدید قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں نے ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند دن کے لئے یورپ روانہ ہورہے ہیں ۔ ہر ایک کو نیا سال مبارک ۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نیا سال ہر ایک کے لئے اور ان کے قریبی احباب کے لئے خوشیاں اور مسرتیں لائے۔ ماضی میں بھی راہل گاندھی نئے سال کے موقع پر ملک کے باہر رہے ہیں ۔ ان کے گزشتہ د و دوروں پر بہت تذکرے کئے گئے۔ جاریہ سال فروری میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی( اے آئی سی سی) کے اجلاس کے بعد تقریبا دو ماہ طویل بیرونی دورے، دہلی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوض کی عکاسی تھی ، جس پر بی جے پی کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی ۔ امریکہ کے مقام آسپن میں ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے ان کے دور ے پر سیاسی تنازعہ کھڑا ہوا تھا ۔ بی جے پی کی جانب سے مخالفانہ پروپیگنڈہ کا ازالہ کرنے نائب صدر کانگریس کے آفس کی جانب سے ٹوئٹر پر کانفرنس کی تصاویر پیش کی گئی تھیں۔
Rahul Gandhi Tweets About Europe Visit
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں