بڑھتی قیمتوں پر وزیراعظم مودی کے خلاف راہول کا حملہ تیز - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-24

بڑھتی قیمتوں پر وزیراعظم مودی کے خلاف راہول کا حملہ تیز

امیتھی
پی ٹی آئی
بڑھتی قیمتوں کے مسئلہ پر مودی حکومت پر اپنا حملہ تیز کرتے ہوئے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج کہا کہ اچھے دن صرف وزیر اعظم کے لئے آئے ہیں، عام آدمی کے لئے نہیں ۔ عام آدمی غیر متوقع بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے۔ یہ ان کے لئے اچھے دن نہیں ہیں ، صڑف وزیر اعظم کے لئے اچھے دن ہیں ۔ انہوں نے یہ بات اپنے حلقہ لوک سبھا امیتھی کو اپنے دو روزہ دورہ کے پہلے دن بتائی۔ راہول جو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر این ڈی اے حکومت کے خلاف اپوزیشن حملہ کی قیادت کرتے ہیں، کہا کہ صرف ان کی ہی پارٹی قیمتوں کے محاذ پر بی جے پی کے خلاف سخت مقابلہ کررہی ہے ۔ بی جے پی ملک میں اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کی ذمہ دار ہے ۔ مہنگائی اپنی چوٹی پر پہنچ چکی ہے اور کسانوں اور نوجوانوں کے لئے کچھ نہیں کیا گیا ۔ سڑک کنارے چند میٹنگس بشمول نگوہا اور چھاتوہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ضلعی صدور سے امیتھی میں فوڈ پارک اور پپر مل پراجکٹس کی منسوخی کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، مرکز کی تمام فلاحی اسکیمیں چاہتی ہیں اور گرام پردھانوں کے ذڑیعہ ریاست کو عمل آوری کرنی پڑتی ہے ۔ بعد ازاں چھاتوہ بلاک کے موضع رمسا پور میں موضع کے نو منتخبہ صدر کی ایک میٹنگ میں راہول نے کہا ہم امیتھی کا چہرہ عظیم فوڈ پارک اور ہندوستان پیپر مل کے ذریعہ بدل سکتے تھے اور ان پراجکٹس کی 15ہزار تا بیس ہزار افراد کو ملازمت فراہم ہوسکتی تھی ۔ ان پراجکٹس کے لئے اراضی دی گئی تھیں، لیکن بی جے پی چاہتی ہے کہ یہاں فوڈ پارک یا پیپر مل قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ پارک میں چالیس مختلف فیکٹریاں قائم ہوئی تھیں ، جن سے کسان زیادہ تر مستفید ہوتے، لیکن تمام امیدیں موہم ہوگئیں ۔ ہم موضع کے صدور سے خواہش کرتے ہیں کہ وہ اس کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہیں اپنے حقوق کی پامالی پر احتجاج کرنا چاہئے ۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پنچایت راج کا جدید نظام ان کے والد وزیر اعظم راجیو گاندھی کی ذہنی اپچ تھی۔ راہول نے کہا کانگریس مواضعات کے صدرو کو مزید اختیارات دینے کی تائید کرتی رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ سابق کانگریسی حکومتوں کی جانب سے بنائے گئے مختلف قوانین کے ذڑیعہ مواضعات صدور کو مزید اختیارات دیئے گئے ، جب کہ مودی حکومت نے صرف قانون سازی کی ہے۔ کانگریس قائد نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے یوپی اے حکومت کے لائے گئے اراضی قانون کو ختم کرنے کی تین مرتبہ کوششیں کیں ۔ لیکن ہر متبہ اس کے اقدام کو پارٹی نے ناکام بنادیا۔ اپنے لوک سبھا حلقہ میں ترقیاتی کام انجام دینے کا وعدہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم امیتھی میں ترقیاتی کام مکمل کریں گے اور متحدہ طور پر مقابلہ کریں گے کیونکہ کوئی بھی شخص تنہا جدو جہد نہیں کرسکتا ، راہول کے دورہ کے دوران معمولی سی گڑ بڑ ہوئی ۔ ایک کار کے دوسری کار سے ٹکرا جانے کے بعد کانگریسی ورکرس ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے ۔ اس جھڑپ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ آئی اے این ایس کے بموجب کانگریسی قائد راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے اقتدار حاصل کرنے کے لئے جھوٹے وعدے کئے ۔ وہ ملک کے لئے برے د ن میں داخل ہوگئے ہیں ۔ گاندھی نے یہ تبصرہ امیتھی جانے سے قبل فرصت گنج پر ایک مختصر توقف کے دوران کیا ۔ ان کا حوالہ بظاہر2014کے لوک سبھا انتخابات کے دوران عوام کے لئے اچھے دن آنے کی بابت مودی کے اپنے با ربار کئے گئے وعدوں کے بارے میں تھا۔ گاندھی امیتھی میں دو دن قیام کریں گے ۔ وہ اس دوران نو منتخبہ گرام پردھانوں سے ملاقات کریں گے اور پارٹی ورکرس سے بات چیت کریں گے ۔ وہ امیتھی کے چند مقامات پر ترقیاتی کاموں کا اچانک معائنہ بھی کریں گے ۔

Rising prices, Rahul Gandhi's attack on PM Narendra Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں