ممبئی میں 6 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-01

ممبئی میں 6 ہزار سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

ممبئی
پی ٹی آئی
یہ اصرار کرتے ہوئے ڈیجیٹل مداخلت سے پولیسنگ کی کارگزاری میں اضافہ ہوگا ، مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈ نویس نے آج کہا کہ ممبئی شہر میں6,000سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے نگرانی پراجکٹ کی تکمیل آئندہ سال26/11دہشت گرد حملوں کی برسی سے قبل کرلی جائے گی۔ جنوبی ممبئی میں کولابا سے ورلی تک، جہاں1,381کیمرے نصب کئے گئے ، پراجکٹ کے پہلے مرحلہ کا آغاز کرنے کے بعد مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انوہں نے کہا کہ سی سی ٹی وی نیٹ ورک جرائم کی روک تھام ، فوری کارروائی، سراغ رسانی، مقدمہ اور سزا کے عمل کو رفتار بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ پراجکٹ کے تمام تین مراحل کی تکمیل کے بعد100فیصد کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، انٹی گریشن ہوگا۔ ڈاٹا انٹیگریشن کے ساتھ ہم جرائم سے نمٹنے ایک جامع حکمت عملی تیار کرنے کے قابل ہوں گے۔شہر کے تمام اہم مقامات پر سی سی ٹی کیمرے نصب کرنے کے مکمل پراجکٹ کی تقریبا949کروٹ لاگت آئے گی ۔ میری حکومت کی کوشش موثر پولیسنگ کے لئے ٹیکنالوجی کے ساتھ افرادی قوت کے بہترین استعمال کو یقینی بنانا ہے ۔ ہمارا منصوبہ تینوں مراحل کی اکتوبر2016،ڈیڈ لائن سے قبل تکمیل کرلینے کا ہے ۔ آئندہ سال26/11کی برسی سے پورا ممبئی شہر ڈیجیٹل کیمروں کی نگرانی میں ہوگا۔

CM Fadnavis launches first phase of Mumbai CCTV surveillance project with 1381 cameras

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں