پنجاب ہریانہ و شمالی ہند کے بیشتر حصے اوسط زلزلے سے دہل گئے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-27

پنجاب ہریانہ و شمالی ہند کے بیشتر حصے اوسط زلزلے سے دہل گئے

چندی گڑھ
پی ٹی آئی
آج صبح کی اولین ساعتوں میں پنجاب ، ہریانہ اور شمالی ہند کے دیگر حصے زلزلے کے اوسط جھٹکے سے دہلنے کے سبب عوام میں سراسیمگی پھیل گئی اور سرد موسمکے باوجود وہ گھروں سے باہر نکل آئے ۔ حکام نے بتایا کہ پنجاب و ہریانہ کے کسی بھی حصے سے جانی مالی نقصان کی اطلاع دستیاب نہیں ہوئی ۔ رات تقریبا12:44بجے جب زلزلہ جس کا مبدا افغانستان میں تھا سے دلی اور شمالی ہند کے بعض حصے دہل گئے زیادہ تر لوگ اس وقت محو خواب تھے۔ بین الاقوامی کمپنی کے ایک اگزیکٹیو اجئے کمار جو تیسری منزل پر رہتے ہیں نے بتایاکہ جب وہ گہری نیند میں تھے ان کی اہلیہ نے فوری بلند آواز میں مجھے جگایا ۔ زلزلے کے احساس پر ہم ایک رضائی لپیٹ کر نیچے اتر گئے ۔ پنجاب کے ٹاؤن زیرک پور کا ایک خاندان جو چندی گڑھ کے نواح میں ایک ارپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہتا ہے نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے سے وہ دہل گئے ان کے بچے رونا شروع کردئے اور ضعیف والدین پریشان ہوگئے ۔ فوری وہ سب سیڑیوں کے ذریعہ باہر نکل گئے ۔

Mild earthquake in Punjab, Haryana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں