مغربی بنگال میں صنعت کاری نہ ہونے کے الزامات بےبنیاد - ممتا بنرجی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-29

مغربی بنگال میں صنعت کاری نہ ہونے کے الزامات بےبنیاد - ممتا بنرجی

کلکتہ
یو این آئی
مغربی بنگال میں صنعت کاری نہیں ہونے کے الزامات کو رد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ سی پی ایم کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کی حکومت نے اسمال اسکیل سیکٹر میں بارہ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ان کی حکومت نے ریاست میں انفراسٹرکچر پر سب سے زیادہ توجہ دیا کہ کیوں کہ جہاں انفراسٹرکچر ہوتے ہیں وہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔ ممتا بنرجی نے کہا جنہوں نے کچھ نہیں کیا وہ ہم پر کچھ نہیں کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔ کہ جب کہ ریاست میں گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں12لاکھ افراد کو روزگار ملا ہے ۔ خیال رہے کہ کل سی پی ایم کے بریگیڈر یلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں صنعت کاری کی صورتحال بہت ہی خراب ہے اور اس لئے بنگال کو بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ممتا بنرجی کو ہٹایاجائے ۔ جنوبی24پرگنہ میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اپوزیشن کے کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے بجائے اپنی پوری توجہ سے ریاست میں انفراسٹرکچر کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مرکوز رکھی ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ریاست میں کسی بھی اشتعال انگیزی اور امن و امان کرنے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سابقہ بایاں محاذ حکومت سے سیلاب متاثرین کی باز آبادکاری کے لئے کچھ بھی نہیں کیا جب کہ ان کی حکومت نے سیلاب متاثرین کی با آباد کاری کے لئے مسلسل کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کنگا ساگر میلہ میں آنے والے زائرین کی سہولیات کے لئے حکومت کچھ بھی نہیں کرتی تھی مگر اب ان کی حکومت کنگا ساگر میلہ مین آنے والوں کو سہولیات پہنچانے کے لئے مسلسل اقدامات کیے جارہے ہیں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کیاجارہا ہے ۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم بولتے نہیں ہیں بلکہ کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں ۔

Mamata Banerjee Rejects CPI(M) Charge Of Lack Of Industrialisation In Bengal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں