پی ٹی آئی
مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہا کہ ہندوستان کو 1تا1.5فیصد مزید ترقی کی ضرورت ہے ۔ اس ترقی کے باعث ہم اجرتوں میں اضافہ کے متحمل ہوسکتے ہیں اور مزدوروں اور غریبوں کو دیگر فوائد پہنچا سکتے ہیں ۔ بھارتیہ مزدور سنگھ( بی ایم ایس) کی جانب سے تہنیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جیٹلی نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب کہ دنیا میں سست رفتار ی جاری ہے ہماری مجموعی گھریلو پیداوار میں ترقی7.5فیصد ہے۔ ہمیں اس ترقی کی شرح کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں کم از کم1تا1.5فیصد شرح ترقی میں اضافہ کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتویں پے کمیشن کے باعث آنے والے سال ملک پر1.02لاکھ کروڑ کا بوجھ عائد ہوگا ۔ ایک عہدہ ایک رتبہ( او آر او پی) کا بوجھ بھی ہے ۔ یہ بوجھ صرف اسی وقت کم کیاجاسکتا ہے جب ملک میں معاشی سر گرمیوں میں اضافہ ہو ۔ حکومت کامالیہ اور ذرائع آمدنی میں اضافہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ اجرتوں میں اضافہ کے مسئلہ پر حکومت ٹریڈ یونینوں کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ اگر سماج میں ترقی ہوتی ہے تو اس کا سب سے پہلے فائدہ مزدوروں اور غریبوں کو ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اجرت یا بونس میں اسی وقت اضافہ ہوسکتا ہے جب حکومت اور خانگی شعبہ کے پاس وافر وسائل موجود ہوں ۔ جیٹلی نے کہا کہ مزدوروں کی اقل ترین اجرت پر کم از کم کساد باری کا لحاظ کیاجانا چاہئے ۔
India needs additional 1.5% growth to sustain wage hikes, benefits: Arun Jaitley
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں