تلنگانہ ٹی ہب میں انیمیشن سنٹر کا افتتاح - تلنگانہ وزیر کے ٹی آر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-04

تلنگانہ ٹی ہب میں انیمیشن سنٹر کا افتتاح - تلنگانہ وزیر کے ٹی آر

حیدرآباد
پی ٹی آئی
ریاست میں ٹی ہب کی کامیابی کے بعد حکومت تلنگانہ گیمنگ، انیمیشن اور ایر و اسپیس میں مزید دو انکوبیشن سنٹرس(تربیتی مراکز) کے قیام کا عمل شروع کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ گیمنگ، انیمیشن اور ایرو اسپیس میں مزید دو انکو بیشن سنٹرس کا قیام بہت جلد عمل میں آئے گا ۔ تلنگانہ کے کے وزیر انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے آج یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ریاست کے35ملین شہریوں کے ہیلت ریکارڈز کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے کے لیے اہم پراجکٹ شروع کیا ہے ۔ ریاست بھر کے ان شہریوں کے صحت کی تفصیلات(ہیلت ریکارڈز) کو ڈیجٹلائزڈ کیا جائے گا جس کے کام شروع ہوچکے ہیں ۔ ہم ایرو اسپیس میں ایک انکو بیشن سنٹر کے قیام پر کام کررہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں بوئنگ اور پراٹ اینڈ وینٹلی کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے ۔ اس صنعت میں ان دو اداروں کا اہم رول رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ مخصوص سنٹرس کے قیام اور اس کے فروغ میں یہ دو ادارے پیش پیش رہیں کے ٹی آر نے کہا کہ ٹی ہب کے حصہ کے طور پر 5دسمبر کو گیمنگ اور انیمیشن انکوبیشن سنٹر کا افتتاح عمل میں آئے گا جب کہ ایرو اسپیس کے انکوبیشن سنٹر آئندہ سال مارچ تک تیار ہوجائے گا۔ اس انکو بیشن سنٹر کو مارچ تک شروع کرنے کے لئے ہم کوشاں ہیں ۔ ہم لوگ آئی آئی ٹی حیدرآباد سے بھی تعاون حاصل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ ہیلت ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ اہم و اختراعی پراجکٹ ، حلقہ اسمبلی گجویل میں جاری ہے جہاں سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں ۔ ہیلت ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن کا کام قطعی مرحلہ میں ہے اس کام کو ٹی ایس سی انجام دے رہا ہے ۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ تمام شہریوں کی ابتدائی معلومات کو خانگی ہاسٹلوں میں متعلقہ سافٹ ویر میں منتقل کیاجائے ۔ انٹیگریٹیڈ ڈاٹا بیس سرکاری اور خانگی ہاسپٹلوں میں دستیاب رہے گا ۔ کے ٹی راما راؤ نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ٹی ہب کے لئے بجٹ مختص کرنے کے بارے میں غور کررہی ہے ۔

IT Minister KTR Inaugurates Gaming & Animation Incubation Center In Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں