چین میں زمینی تودے کھسکنے کے واقعات - 91 افراد لاپتہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-22

چین میں زمینی تودے کھسکنے کے واقعات - 91 افراد لاپتہ

بیجنگ
رائٹر
چین میں زمین کھسکنے کے واقعات میں91افراد لا پتہ اور33عمارتیں متاثر ہوگئے ہیں ۔ امدادی اداروں کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ زمین کھسکنے سے منہدم ہونے والی عمارتوں کے ملبے میں موجود91افراد کو تلاش کررہے ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چین کے جنوبی شہر شینیزین کے صنعتی علاقے میں زمین کھسکنے سے 33عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا ۔ اس کے نتیجے میں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے900افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ59مرد اور32خواتین اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور تین الگ الگ مقامات پر ملبے کے اندر جانے کے لئے راستہ بنایا گیا ہے ۔ شینزین شہر جنوبی صوبے گوانگ ڈانگ میں واقع ہے اور اس کی سرحدیں ہانگ کانگ سے ملتی ہیں ۔ حکام کا کہنا ہے کہ38ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ زمین کھسکنے سے متاثر ہوا ہے جہاں10میٹر بلند مٹی کا ڈھیر بن چکا ہے ۔ امدادی کارروائیاں آج دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ زمین کھسکنے کے نتیجہ میں قریبی پیٹرول اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ تب ہوئی جب مٹی کا ایک بہت بڑا تودہ اور زیر تعمیر عمارتوں گندگی بہت زیادہ ہوئی اور یہ جگہ اچانک منہدم ہوگئی ، پیپلز ڈیلی کے مطابق مٹی کا تودہ پتھروں کے گڑھے میں بنا جہاں اب گندگی کو جمع کیا جاتا تھا۔ متاثرہ علاقہ شینزین کے گرد میلوں تک صنعتی پارکس موجود ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں کے دوران یہاں چین کے مختلف علاقوں سے لوگ روزگار کے لئے آکر آباد ہوئے ۔ چین میں بڑھتی ہوئی صنعتوں کی وجہ سے وہاں تواتر سے ہونے والے حادثات بڑھے ہیں اور وہاں حفاظتی اقدامات پر سوال اٹھائے جارہے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے بموجب چین کے شینزین شہر میں واقع صنعتی اسٹیٹ میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے کھسکنے سے کم از کم91افراد لا پتہ ہوگئے ہیں جن میں32خواتین شامل ہیں۔ حکومت نے اس آفت کے بعد بچاؤ کوششوں کا آغاز کیا جو ملک کی بد ترین شہری آفات میں سے ایک مانی جارہی ہے ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا نے عہدیداروں کے حوالے سے کہا کہ 91افراد لاپتہ ہیں جن میں59مرد اور32خواتین شامل ہیں۔ چین کی بد ترین شہری آفات میں سے ایک جو شینیز میں آئی، سینکڑوں ٹن مٹی بوسیدہ پہاڑ سے سرکنے لگے اور33عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گیا جس کی وجہ سے صنعتی پارک میں گیاس اسٹیشن میں دھماکہ ہوگیا ۔ بچاؤ کارروائیوں میں1500سے زائد افراد بشمول آگ فرو عملہ، پولیس اور طبی کارکن مصروف ہیں ۔ جو پھنسے ہوئے افراد کو ملبہ میں تلاش کررہے ہیں ۔ بچاؤ ہیڈ کوارٹرس نے کہا کہ انہوں نے مقام حادثہ پر تین علاحدہ جگہوں پر زندگی کی نشانیاں پائی ہیں ۔ بچاؤ کارکن، ملبے میں دبے افراد کوبچانے ناسازگار جغرافیائی حالات سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ اے شینزین کے آگ فرو محکمہ کے ایک عہدیدار اے اوز وقیان نے کہا کہ یہ مقام کافی تنگ ہے اور بلندی پر واقع ہے ، اسی لئے یہاں گاڑیوں کا داخلہ بے حد مشکل ہے ۔ ہمیں وہاں پیدل جانا ہوگا ۔ اس حادثہ میں33رہائشی اور صنعتی عمارتیں دفن ہوچکی ہیں۔ شینیز کی بلدی حکومت کی جانب سے چین کی ٹوئٹر جیسی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ویبو پر ایک بیان میں کہا گیا کہ زمینی تودے کھسکنے کے سبب قریبی گیس اسٹیشن میں بھی دھماکہ ہوا۔

91 missing from landslide that buries buildings in China

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں