پی ٹی آئی
رام مندر کی تعمیر پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے ریمارکس کا خیر مقدم کرتے ہوئے شیو سین انے آج کہا کہ انہیں مندر کی تعمیر کے لئے ایک تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے ۔ سینا نے اپنے ترجمان سامنا میں ایک اداریہ میں لکھا ہم اس مسئلہ پر موہن بھاگوت کے اختیار کردہ موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہیں اب اس مسئلہ کو مہمیز دینے کے لئے ایودھیا میں رام مندر کے آغاز کے لئے ایک تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے ۔ اگر اس مسئلہ پر خونریزی کے باوجود ایک مندر کی تعمیر نہ ہوسکے تو ان سینکڑوں افراد کی قربانیوں کا کیا ہوگا جنہوں نے اس کا ز کے لئے اپنی زندگیاں قربان کی ہیں ۔ اداریہ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم مودی کو ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی ہمت کرنی چاہئے اور جب وہ اس معاملہ کو اپنے ہاتھ میں لیں تو اس سے صرف ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ۔ اداریہ میں مزید کہا کہ رام مندر اگر اب تعمیر نہیں کی گئی تو کبھی بھی تعمیر نہیں کی جاسکتی ۔ اس مسئلہ کو مزید طوالت نہیں دی جاسکتی، اب اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس مسئلہ پر جو خون بہا ہے اس کی عدم توقیر نہیں کرنی چاہئے ۔ خیال رہے کہ بھاگوت نے کل کہا تھا کہ رام مندر کی تعمیر ایک عظیم مقصد ہے ، جسے ہماری زندگی میں پورا کیاجاسکتا ہے ۔ ہوسکتا ہے ہم اپنی آنکھوں سے اسے پورا ہوتا ہوا دیکھیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کب اور کیسے مندر تعمیر کی جائے گی لیکن ہمیں اس کے لئے تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔
Shiv Sena Asks Mohan Bhagwat to Announce Date of Ram Temple Construction
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں