ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس - دو سال کے لیے چوتھی گورننگ کونسل کا انتخاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-12-09

ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس - دو سال کے لیے چوتھی گورننگ کونسل کا انتخاب

Aamir-Edresy-AMP
ایسو سی ایشن آف مسلم پروفیشنلس اعلی ٰ تعلیم یافتہ نو جوانوں کی ایک ملک گیر تنظیم ہے۔ملک اور بیرون ملک مقیم مسلم پروفیشنلس کے ذریعے بنائی گئی یہ تنظیم قوم و ملت کے نوجوانوں کی اعلیٰ تعلیم اور بہتر روزگار کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ قومی اور بین الاقوامی سطح پر اہم عہدوں پر فائز افراد اور اعلیٰ عہدیداران اس تنظیم کو اپنے تجربات سے مستفیض کررہے ہیں۔ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے وظیفے دینا ، اسکولوں و کالجوں میں لیکچرس کا انعقاد کر نا، روزگار میلوں کا انعقاد، اچھی نوکریوں کے حصول اور مناسب تربیت کے لیے اے ایم پی گذشتہ اٹھ برسوں سے سرگرم عمل ہے۔ ایسو سی ایشن کی گورننگ کونسل تنظیم کی اعلیٰ ترین شوریٰ ہے جس کا کام ایسوسی ایشن کی پالیسی کی تشکیل کرنا ہے ۔ اے ایم پی کے پندرہ مستقل ممبران اور دو خصوصی مدعوئین پر مشتمل اس کونسل میں تجارتی ،بیوروکریسی، میڈیا، سماجی ، قانونی اور پیشہ وارانہ طبقات سے افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ جو نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس میں نہ صرف تاجر بلکہ ریٹارڈ آئی اے ایس آفیسر، سپریم کورٹ کے قانونی ماہر، سماجی خدمت گار اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد شامل ہیں۔ ان باصلاحیت افراد پر مشتمل ٹیم کی تشکیل کا اہم مقصد تنظیمی ڈھانچے کو اور مضبوط کرنا اور ملک کے چھوٹے چھوٹے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں تک اس کی پالیسیوں کو روبہ عمل لانا ہے۔
موجودہ گورننگ کونسل کا انتخاب دسمبر 2015 ؁ء تا نومبر 2017 ؁ء تک دو برسوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔ ممبران نے بالاتفاق رائے عامر ادریسی کو لگاتار چوتھی بار قومی صدر اور سید نجیب الرحمن کو جنرل سیکریٹری منتخب کیا ہے ۔ گورننگ کونسل کے منتخبہ اراکین کی تفصیل درج ذیل ہے۔
عامر ادریسی (صدر) ، سید نجیب الرحمن (جنرل سیکریٹری ، سیلس و مارکنٹنگ پروفیشنل ممبئی) ، صہیب سیلیا (انتظامی سیکریٹری، چیف منیجر ایم آئی ایس و انالسٹ) ، جاوید سید (فنانس سیکریٹری، تاجرو ڈیزائن پروفیشن )کو انھیں منتخب کیا گیا۔ ان افراد کے علاوہ درج ذیل افراد کو گورننگ کونسل کی آئندہ میقات کے لیے منتخب کیا گیا۔ محمد شہنشاہ انصاری(شکاگو، سافٹ وئیر انجینیر) ، عمرکھٹانی (ریٹائرڈ ایڈیشنل کلیکٹر، بھوپال)، ابرار سید ( آر اینڈ ڈی انجینیئر، پونے ) ، عائشہ چودھری (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، دہلی ) ، جابر چوکسی (اسٹریچرل انجینیئر،سورت) ، زاہدہ خان (سابق ڈائریکٹر کرناٹک ہاؤسنگ بورڈ، بنگلور)، مزنہ میمن (معروف بینک میں نائب صدر، ممبئی ) ، شبنم عزیز (سوشل ڈیویلپمنٹ پروفیشنل، جئے پور) ، محمد التمش (ایڈورٹائزنگ پروفیشنل، دہلی) ، محمد عاقل (سنیئرآئی ٹی کنسلٹنٹ ، بنگلور) ، محمد فہد عالم (ٹیلیکوم پروفیشنل، کویت) ، شگفتہ جعفری (سنیئر وائس پریسیڈنٹ ، کیلیفورنیا) ، تحمینہ لسکر (وکیل اور حقوق انسانی کارکن ،آسام)

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عامر ادریسی (قومی صدر) نے کہا کہ "یہ میرے لیے باعث عزت ہے کہ گورننگ کونسل کے اراکین نے مجھ پر اعتماد کیا اور لگاتار چوتھی مرتبہ مجھے صدارت کی ذمہ داری سونپی۔میں اس بات کا عزم کرتا ہوں کہ نہ صرف میں ایسو سی ایشن کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاؤں گا بلکہ قوم و ملت کی ترقی کے جذبہ کے تئیں حتی الامکان اپنی توانائی صرف کروں گا۔ مضبوط اور با اثر افراد پر مشتمل اس ٹیم کے ساتھ میں اس بات کی کوشش کروں گا کہ تنظیم کو ترقی کی بلندیوں پر لیجاؤں اور ملک کے کونے کونے میں رہنے والے افراد کو اس سے مستفیض ہونے کا موقع فراہم کروں۔ " دوبارہ جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر سید نجیب الرحمن نے کہا کہ "ہر ذمہ داری کے ساتھ خوداحتسابی کی بھی ضرورت بڑھتی ہے۔ یہ انتخابات صرف ہمارے لیے باعث فخر نہیں ہیں بلکہ درحقیقت یہ ہمیں اس بات کا احساس دلاتے ہیں کہ گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ نہ صرف اے ایم پی بلکہ قوم و ملت کے تئیں ہمیں زیادہ خود احتسابی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہم نہ صرف ایسو سی ایشن اور کمیونٹی بلکہ خود اپنے ضمیر کوجوابدہ ہیں۔ ابھی بھی ہمارے نوجوانوں اور ملت کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیں بہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ اور اس باصلاحیت ٹیم کی مدد سے مجھے پورا یقین ہے کہ ہم نہ صرف ملت اور سماج بلکہ انسانیت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ "

AMP announces formation of its 4th Governing Council

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں