آندھرا پردیش میں تلگو دیشم کی طاقت میں کمی کا دعویٰ - سابق مرکزی وزیر سامبا سیوا راؤ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

آندھرا پردیش میں تلگو دیشم کی طاقت میں کمی کا دعویٰ - سابق مرکزی وزیر سامبا سیوا راؤ

اننت پور
یو این آئی
بی جے پی کے قائدین نے اپنی حلیف حکمران تلگو دیشم پارٹی کے خلاف چند متنازعہ الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آندھرا پردیش میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا ہے اور تلگو دیشم پارٹی اپنی طاقت سے محروم ہورہی ہے ۔ دوسری جانب آندھرا پردیش میں بی جے پی کو تقویت مل رہی ہے ۔ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر کے سامبا سیوا راؤ نے یہاں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش میں کرپشن میں اضافہ ہوگیا ہے اور اخلاق، اقدار، انحطاط پذیر ہیں ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی جے پی کو طاقت حاصل ہورہی ہے اور تلگو دیشم کی مقبولیت میں بتدریج کمی ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے کانگریس کا صفایا ہوگیا اور عوام، وائی ایس آر کانگریس پارٹی پر بھروسہ کرنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ایک سیاسی خلا پا یاجاتا ہے جسے صرف بی جے پی ہی پرکر سکتی ہے ۔ سابق ریاستی وزیر اور بی جے پی لیڈر کے لکشمی نارائنا نے اس وقت کے کانگریس رکن اسمبلی وی موہن راؤ کے1988ء میں قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سابق وزیر ایچ ہری رام جوگیا کی سوانح عمری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوگیا نے اپنی کتاب میں الزام عائد کیا ہے کہ اس وقت کے کناگریس رکن اسمبلی موہن رنگا کا قتل اس وقت کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیدو کو علم میں رکھتے ہوئے کیا گیا تھا۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری ایس ویرا راجو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

telugu desam lose power in Andhra Pradesh sambasiva rao

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں