کرنول میں اردو یونیورسٹی کا قیام - آندھرا پردیش کابینہ کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-11-04

کرنول میں اردو یونیورسٹی کا قیام - آندھرا پردیش کابینہ کا فیصلہ

وجئے واڑہ
پی ٹی آئی
آندھرا پردیش کابینہ نے یکم جنوری2016ء سے ٹووہیلرس چلانے والوں کے لئے ہیلمٹ کے لزوم کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ نے اس سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ لیا جس کے بعد ہیلمٹ کے استعمال کے تعلق سے عوام کو سہولت دینے پر غور کیا گیا ۔ کابینہ نے ہیلمٹ کے لزام کے تعلق سے جو فیصلہ کیا تھا اس میں فی الحال ملتوی کرتے ہوئے اس سلسلہ کو عوام کو مزید کچھ وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح اب عوام کو یکم جنوری سے لازمی طور پر ہیلمٹ کا استعمال کرنا پڑے گا ۔ سپریم کورٹ نے اس سلسلہ میں آرڈر دیا تھا کہ وہ دو پہے والی گاڑیاں چلانے والوں کے لئے ہیلمٹ کو لازمی قرار دیا جائے جس کے بعد ریاستی حکومت نے یکم نومبر سے اس فیصلہ وک روبہ عمل لانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بعد میں کابینہ نے مختلف امور کا جائزہ لے کر اس سلسلہ میں کئے گئے فیصلہ کو ملتوی رکھا اور اب اس پر یکم جنوری سے عمل آوری ہوگی۔ کابینہ نے کل اپنے اجلاس میں بتایا کہ آئی ایس آئی مارک کے ہیلمٹس مارکٹ میں دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے عوام کو خریدار ی میں مسائل اور مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ اسی لئے آئندہ دو ماہ تک کی مدت عوام کے لئے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آئی ایس آئی مارک کے ہیلمٹس خرید سکیں جس کے بعد ہی اس پر عمل آوری ہوگی ۔ چیف منسٹر کے این چندرا بابو نائیڈو کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس کل رات منعقد ہوا۔ اس موقع پر مذکورہ ہیلمٹس کی عدم دستیابی اور دوسرے امور پر غور و خوص کیا گیا۔ ریاستی کابینہ نے کرنول میں ایک اردو یونیورسٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اس کے علاوہ کڑپہ میں مولانا آزاد ریکل ڈیولپمنٹ ٹریننگ سنٹر کے لئے ایک سٹیلائٹ اسٹیڈی سنٹر کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ گنٹور ضلع کے منگلا گیری ٹاؤ ن میں183ایکڑ اراضی الاٹ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے قیام کی راہ ہموار ہوسکے جس کا قیام مرکزی حکومت کی جانب سے عمل میں لایاجائے گا۔ حکومت نے اس سلسلہ میں مختلف امور کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں ماش دال اور دوسرے دالوں کی سربراہی اور اس سلسلہ میں کسانوں کی مدد کے علاوہ قیمتوں کے تعین کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ عوام پر بڑھتے ہوئے بوجھ کو کم کیاجاسکے ۔

AP Cabinet gives nod for setting up Urdu University in Kurnool

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں